یورپ

یورپ (europe) دنیا کے سات روایتی براعظموں میں سے ایک ہے تاہم جغرافیہ دان اسے حقیقی براعظم نہیں سمجھتے اور اسے یوریشیا کا مغربی جزیرہ نما قرار دیتے ہیں۔ اصطلاحی طور پر کوہ یورال کے مغرب میں واقع یوریشیا کا تمام علاقہ یورپ کہلاتا ہے۔

یورپ
Europe
رقبہ 10,180,000 کلومیٹر2 (3,930,000 مربع میل)[n] (چھٹا)
آبادی 742,452,000[n] (2013; تیسرا)
کثافت آبادی 72.9/km2 (188/sq mi) (دوسرا)
لقب آبادی یورپی
ممالک ~50 ممالک (اور ~5 محدود تسلیم)
زیر نگین علاقے 4 توابع
زبانیں ~225 زبانیں[1]
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت−01:00 to متناسق عالمی وقت+05:00
بڑے شہر
دنیا کے نقشے میں یورپ

یورپ کے شمال میں بحر منجمد شمالی، مغرب میں بحر اوقیانوس، جنوب میں بحیرہ روم اور جنوب مشرق میں بحیرہ روم اور بحیرہ اسود کو ملانے والے آبی راستے اور کوہ قفقاز ہیں۔ مشرق میں کوہ یورال اور بحیرہ قزوین یورپ اور ایشیا کو تقسیم کرتے ہیں۔

یورپ رقبے کے لحاظ سے آسٹریلیا کو چھوڑ کر دنیا کا سب سے چھوٹا براعظم ہے جس کا رقبہ ایک کروڑ چالیس لاکھ مربع کلومیٹر ہے جو زمین کے کل رقبے کا صرف دو فیصد بنتا ہے۔ یورپ سے بھی چھوٹا واحد براعظم آسٹریلیا ہے۔ آبادی کے لحاظ سے یہ تیسرا سب سے بڑا براعظم ہے جس کی آبادی 71 کروڑ ہے جو دنیا کی کل آبادی کا 11 فیصد بنتا ہے۔

خلا سے لی گئی یورپ کی تصویر

یورپ - ممالک کی فہرست

یورپی ارتقا

مزید دیکھے

  1. دوسرے براعظم
  2. ایشیا ،
  3. یورپ ،
  4. افریقا ،
  5. انٹارکٹیکا ،
  6. آسٹریلیا ،
  7. شمالی امریکا اور
  8. جنوبی امریکا

حواله جات

حوالہ جات

  1. Language facts – European day of languages, Council of Europe. Retrieved 30 July 2015.
  2. Annual Population of Urban Agglomerations with 300,000 Inhabitants or More in 2014, by Country, 1950-2030 (thousands), World Urbanization Prospects, the 2014 revision, Population Division of the United Nations Department of Economic and Social Affairs. Retrieved 21 August 2015. Note: List based on estimates for 2015, from 2014.
  3. Istanbul is a transcontinental city in Eurasia, with its commercial and historical centre and about two-thirds of the population lying on the European side, and about one-third of its population living on the Asian side of Eurasia.
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.