انٹیلیز

انٹیلیز (Antilles) (فرانسیسی: Antillas, ہسپانوی: Antillen, پرتگیزی: Antilhas) بحیرہ کیریبین کے جنوب اور مغرب، خلیج میکسیکو کے شمال مغرب اور بحر اوقیانوس کے شمال میں پھیلا ہوا مجموعہ الجزائر ہے۔ جزائر انٹیلیز کو دو چھوٹے گروہوں میں تقسیم کیا جاتا۔ ایک انٹیلیز اکبر جو کیوبا، جزائر کیمین، ہسپانیولا (جمہوریہ ڈومینیکن اور ہیٹیپورٹو ریکو اور جمیکا کے جزائر پر مشتمل ہے۔ دوسرا انٹیلیز اصغر جو اینٹیگوا و باربوڈا، بارباڈوس، ڈومینیکا، گریناڈا، سینٹ کیٹز و ناویس، سینٹ لوسیا، سینٹ وینسینٹ و گریناڈائنز اور ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کے ساتھ ساتھ غیر خود مختار علاقے اروبا، اینگویلا، بونایر، برطانوی جزائر ورجن، کیوراساؤ، گواڈیلوپ، مارٹینیک، مانٹسریٹ، سابا، سینٹ بارتھیملے، سینٹ مارٹن (فرانس)، سینٹ ایوسٹائیس، سنٹ مارٹن (نیدرلینڈز) اور امریکی جزائر ورجن پر مشتمل ہے۔

انٹیلیز

اگرچہ بہاماس اور جزائر کیکس و ترکیہ کیریبین کا حصہ ہیں لیکن انہیں عام طور پر جزائر انٹیلیز میں شامل نہیں کیا جاتا۔[1]

ممالک اور علاقے

انٹیلیز کا ایک قدیم نقشہ

انٹیلیز اکبر

انٹیلیز اصغر

وسطی امریکا انٹیلیز

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. Some sources, such as Encarta in Spanish, include the Bahamas in the Antilles. (ہسپانوی زبان میں)۔ Archived 2009-10-31.
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.