ویکیپیڈیا میں خوش آمدید
آزاد دائرۃ المعارف جس میں کوئی بھی ترمیم کر سکتا ہے
تعداد مضامین_ 150,835

سال 2019ء ایک نظر میں

حالیہ واقعات

آج کا دن

آج: پير، 30 دسمبر 2019 عیسوی بمطابق 3 جمادی الاول 1441 ہجری (م ع و)

واقعات
  • 1906ءڈھاکہ میں آل انڈیا مسلم لیگ قائم ہوئی۔
  • 1919ء – لندن کی معروف درس گاہ لنکنزاِن نے پہلی خاتون طالب علم کو داخلہ دیا ۔
  • 1922ء – یونین آف سوویت سوشلسٹ ری پبلک کا قیام عمل میں آیا ۔
  • 1953ء – پہلا رنگین ٹیلی ویژن سیٹ فروخت کیاگیا ۔
  • 1959ء – پاکستان کے دوسرے پنج سالہ منصوبہ کا اعلان ہوا ۔
  • 1966ءذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان پیپلز پارٹی قائم کی۔
  • 1967ء – جنوبی افریقا کے ڈاکٹر کرسچن برنارڈ نے دنیا کا پہلا ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن کیا ۔
  • 1973ء – ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان اسٹیل ملز کا سنگ ِبنیاد رکھا ۔
  • 1984ء – بھارتی ریاست بھوپال میں کیمیائی پلانٹ سے زہریلی گیس کے اخراج سے دوہزار شہری جاں بحق ہو گئے ۔
  • 1985ءپاکستان سے مارشل لا اٹھا لیا گیا اور 1973ء کے آئین کو کئی ترامیم کے ساتھ بحال کر دیا گیا۔
  • 1990ء – حکومت پاکستان نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی تشکیل دی ۔
  • 1993ء – اسرائیل اور ویٹی کن کے مابین سفارتی تعلقات قائم ہوئے ۔
ولادت
وفات
→ پچھلا دن – اگلا دن ←
دسمبر کے منتخب واقعات – مزید ایام۔۔۔

ویکیپیڈیا سے وابستہ ہوں!

ویکیپیڈیا ایک آزاد اور کثیر لسانی دائرۃ المعارف ہے جس میں ہم سب مل جل کر لکھتے ہیں اور مل جل کر اس کو سنوارتے ہیں۔ ویکیپیڈیا کا آغاز جنوری سنہ 2001ء میں ہوا، جبکہ اردو ویکیپیڈیا کا اجرا جنوری سنہ 2004ء میں عمل میں آیا۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا میں 150,835 مضامین موجود ہیں۔

آج کا لفظ

5
عموماً کہا جاتا ہے: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھی
لیکن درست جملہ یوں ہوگا: اس لفظ کی تحقیق کے لیے ہم نے فلاں لغت دیکھا
اس لیے کہ: لفظ لغت بہ معنی فرہنگ مذکر ہے، مونث نہیں۔

آج کی بات

انگریزی سے نابلد اردو پڑھنے وسمجھنے والوں کے لیے جدید معلومات کا حصول ممکن بنائیے!

ویکیپیڈیا کے صارفین

ویکیپیڈیا صارفین وہ افراد ہیں جو ویکیپیڈیا میں اپنا کھاتہ بناتے ہیں، اس میں تدوین وترمیم کا کام کرتے ہیں اور دائرۃ المعارف کے مفاد کے خاطر اس کی تنسیق وترتیب، زمرہ بندی اور مقالات نویسی میں کوشاں ہیں۔ اور ویکیپیڈیا کو ہر لحاظ سے ایک آزاد دائرۃ المعارف کی شکل دینے کے لیے باہمی تعاون فراہم کرتے ہیں۔

اردو ویکیپیڈیا صارفین کی تعداد تاحال 105,792 ہوچکی ہے۔ تاہم ان میں سے ایک قلیل تعداد ہی مستقل پابندی سے اس منصوبہ میں شریک ہے۔ اور قلیل تناسب ایسے صارفین کا بھی ہے جو پابندی سے اس منصوبہ کی ترقی اور مضامین کی اصلاح پر تبادلۂ خیال کرتے ہیں۔ اس کے برخلاف غیر اندراج شدہ ویکیپیڈیا صارفین کی ایک بڑی تعداد ہے جو اس منصوبہ میں وقتاً فوقتاً شریک ہوتی ہے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ

LBV 1806–20

  … کائنات میں اب تک جو ستارے دریافت ہوئے ہیں ان میں سب سے زیادہ روشن اور چمکتا ہوا ستارہ LBV 1806–20 (تصویر میں) ہے۔
  انٹارکٹیکا دنیا کا پانچواں بڑا براعظم ہے جس کا کل رقبہ 13209000 مربع کلو میٹر یا 5100000 مربع میل ہے۔
  … دنیا کی سب سے مختصر ترین (38 منٹ کی) جنگ برطانیہ اور زنجبار کے درمیان میں لڑی گئی۔
  … دنیا کی سب سے مشکل زبان چینی ہے۔
  قدیم رومی تہذیب میں مہینے کے پہلے دن کو کیلینڈس کہا جاتا تھا اور اسی پر کیلینڈر کا نام پڑا۔
  … ایف سی-20 پاک فضائیہ کا جنگی جہاز ملٹی رول ہے جو دنیا کے اعلٰی ترین ملٹی رول جہازوں میں سے ایک ہے۔
  … دنیا کا سب سے بڑا ایئر کنڈیشنڈ نظام ّمسجد نبوی میں ہے۔
  امریکا کی بلند ترین عمارت سیئرز ٹاور کا ڈیزائن ایک پاکستانی آرکیٹیکچر نے تیار کیا تھا۔

کیا آپ بھی لکھنا چاہتے ہیں؟

اردو ویکیپیڈیا پر اس وقت 150,835 مضامین موجود ہیں، اگر آپ بھی کسی موضوع پر مضمون لکھنا چاہتے ہیں تو پہلے اس صفحۂ تلاش پر جا کر عنوان لکھیے اور تلاش کرنے کی کوشش کریں، ممکن ہے آپ کا مطلوبہ مضمون پہلے سے موجود ہو۔ اگر مضمون موجود نہ ہو تو ذیل کے خانہ میں وہ عنوان درج کریں اور نیا مضمون تحریر کریں۔


بذریعہ وڈیو رہنمائی
ویکیپیڈیا صحت ومعتبریت کی کوئی ضمانت فراہم نہیں کرتا۔
ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن ویکیپیڈیا پر موجود مواد کی صحت کا ذمہ دار نہیں ہے۔ ہر ترمیم کنندہ خود اپنی ترمیم کا ذمہ دار ہے۔
ہم سے رابطہ کریںمدد کی ضرورت ہے؟ ہم سے رابطہ کریں!


This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.