خوارزم

وسط ایشیا کے ایک قدیم ریاست جو دریائے جیحوں کے طاس میں پھیلی ہوئی تھی۔ اب یہ علاقہ ازبکستان میں شامل ہے۔ زمانہ قدیم میں یہ علاقہ تہذیب کا ایک اہم مرکز تھا۔ چھٹی صدی قبل مسیح میں اس پر سائرس اعظم کا قبضہ ہوا۔ چوتھی صدی قبل مسیح میں خود مختار ہو گیا۔ ساتوں صدی عیسوی میں اس پر عربوں نے قبضہ کر لیا اور یہاں لوگ حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔ 995ء میں یہ علاقہ خوارزمی امیروں کے تخت متحد ہو گیا۔ رغنج دار الحکومت تھا جو تجارت اور صنعت و حرف کے ساتھ عربی تعلیم کا بھی اہم مرکز تھا۔ بارہویں صدی کے آخر میں خوارزم نے سلجوقی ترکوں سے آزادی حاصل کی جو عربوں کے جانشین تھے۔ بعد ازاں اپنی سلطنت کو وسعت دی۔ تیرھویں صدی کی ابتدا میں یہ سلطنت بحیرہ خزر سے سمرقند اور بخارا تک پھیلی ہوئی تھی۔ 1221ء میں چنگیز خان نے اس علاقے پر حملہ کیا اور دار الحکومت کو تباہ و برباد کر دیا۔ چودھویں صدی میں امیر تیمور نے خوارزم کو ملیامیٹ کیا۔ 1505ء میں اس پر ازبک قابض ہو گئے اور خیوا دار الحکومت بنا۔ اس جگہ اب بھی زمانۂ قدیم کے قلعوں کے کھنڈر ملتے ہیں۔

خوارزم
انتظامی تقسیم
متناسقات 42.189608333333°N 59.326172222222°E / 42.189608333333; 59.326172222222  
جیو رمز {{#اگرخطا:|}}
نحوی غلطی
[مکمل اسکرین پر]
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.