بحیرہ ایونی

بحیرہ ایونی یا بحیرہ آیونین (انگریزی: Ionian sea)، بحیرہ روم کا ایک حصہ ہے جو بحیرہ ایڈریاٹک کے جنوب میں واقع ہے۔ یہ مغرب کی طرف جنوبی اطالیہ، بشمول صقلیہ اور جزیرہ نما سالنتو، جنوب مغرب میں البانیہ اور مشرق میں یونان کے ان گنت جزائر کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ ان جزائر کو ایونی جزائر یا آیونین جزائر کہا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے کی زد میں رہنے والے سمندری علاقوں میں سے ایک ہے۔ یونان اور اطالیہ کے درمیان کشتیاں اسی سمندر سے مسافروں کو منزلوں پر پہنچاتی ہیں۔ اس سمندر کے ساحلوں پر واقع شہروں میں ٹارانٹو اور پریویزا تاریخی اہمیت کے حامل ہیں۔ آبنائے مسینا، خلیج قطانیہ، خلیج ٹارانٹو، خلیج پطرس اسی سمندر میں واقع ہیں۔

بحیرہ ایونی
بحیرہ ایونی کا نقشہ
مقام یورپ
بنیادی خارجی بہاو بحیرہ روم
طاس ممالک یونان, اطالیہ, البانیا
جزائر List of islands in the Ionian Sea
آبادیاں ہیمارا, ساراندہ, کورفو, Igoumenitsa, پارگا, پریویزا, Lefkada, Astakos, Patra, Argostoli, زاکنتھوس, Pylos, سرقوسہ، صقلیہ, کاتانیا, Taormina, میسینا, تارانتو
بحیرہ ایونی کا نقشہ
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.