خلیج کھمبات

خلیج کھمبات یا خلیج کھمبھات (Gulf of Khambhat) (ہندی: खंभात की खाड़ी، کھمبات کی کھاڑی) بھارت کی مغربی ساحل کے ساتھ ریاست گجرات میں بحیرہ عرب کی آبی گزرگاہ ہے۔ خلیج کھمبات قدیم دور سے تجارت کا اہم مرکز رہی ہے۔ 80 میل طویل یہ خلیج جزیرہ نما کاٹھیاواڑ کو ریاست گجرات سے جدا کرتی ہے۔ دریائے نرمدا اور تپتی اسی خلیج میں گرتے ہیں۔ یہ کم گہری اور اتھلی خلیج ہے۔ خلیج کھمبات اپنی اونچی لہروں کے باعث معروف ہے جو تیزی و بلندی میں بہت تیزی سے تبدیل ہوتی ہیں۔ خلیج کھمبات زمانہ قدیم سے تجارت کا اہم مرکز رہی ہے اور اس کی بندرگاہیں وسط ہندوستان کو بحر ہند کے بحری تجارتی راستوں سے جوڑتی تھیں۔ بھروچ، سورٹھ، کھمبٹ، بھونگر اور دمن تاریخی طور پر اہم بندرگاہیں ہیں۔

خلیج کامبات، تصویر ناسا

اس میں دریائے نرمدا، دریائے تاپتی، دریائے ماہی اور دریائے سابرمتی گرتے ہیں۔

تاریخی حوالہ جات

نویں صدی عیسوی کے مسلم مصنف یعقوبی نے خلیج کھمبات کو بحیرہ لاروی کے نام سے لکھا ہے اور اسے چین تک پہنچنے کے لیے سات سمندروں میں سے ایک بتایا ہے۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.