بحیرہ اسود

بحیرہ اسود جنوب مشرقی یورپ اور اناطولیہ کے درمیان واقع ایک جسم آب ہے، جسے اسلامی تاریخ کی کتابوں میں بحیرۂ بنطس لکھا گیا ہے۔ بحیرہ اسود دراصل انگریزی نام Black Sea کا عربی ترجمہ ہے۔ یہ سمندر درحقیقت بحر اوقیانوس اور مشرقی یورپ کے درمیان واقع ہےاور بحیرہ روم کے ذریعے اس سے جڑا ہوا ہے۔ اسی طرح یہ سمندر آبنائے باسفورس اور بحیرہ مرمرہ کے ذریعے بحیرہ روم سے اور آبنائے کرچ کے ذریعے بحیرہ ازوف سے بھی منسلک ہے۔

بحیرہ اسود

یہ بحیرہ 4 لاکھ 22 ہزار مربع کلومیٹر رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 2210 میٹر ہے۔ بحیرہ اسود میں گرنے والا سب سے اہم دریا جرمنی سے نکلنے والا دریائے ڈینیوب ہے، جو دس ممالک سے گزرنے کے بعد رومانیہ کے ساحل پر بحیرہ اسود میں جا گرتا ہے۔

بحیرہ اسود کا خلائی منظر

بحیرہ اسود کے ساحلی ممالک میں ترکی، بلغاریہ، رومانیہ، یوکرین، روس اور جارجیا شامل ہیں۔ یوکرین کی خود مختار جمہوریہ کریمیا بھی اسی کے ساحل پر واقع ہے۔

ترکی کا شہر استنبول بحیرہ اسود کے کنارے واقع اہم ترین شہر ہے۔

نگار خانہ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.