بحیرہ عرب

بحیرہ عرب بحر ہند کا حصہ ہے جو مشرق میں بھارت، شمال میں پاکستان اور جنوبی ایران، مغرب میں جزیرہ نما عرب اور جنوب میں راس غردافی صومالیہ، سقوطرہ یمن اور کنیاکماری (کیپ کومورن) بھارت کے درمیان گھرا ہوا ہے۔ بھارت کی تاریخ کے وید دور میں اسے سندھو ساگر کے نام سے پکارا گیا ہے۔

بحیرہ عرب
Arabian Sea
جغرافیائی متناسق 18°N 66°E
نکاسی طاس ممالک بھارت، ایران، مالدیپ، سلطنت عمان، پاکستان، صومالیہ، یمن
زیادہ سے زیادہ. چوڑائی 2,400 کلومیٹر (1,500 میل)
رقبہ سطح 3,862,000 کلومیٹر2 (1,491,000 مربع میل)
زیادہ سے زیادہ. گہرائی 4,652 میٹر (15,262 فٹ)
بحیرۂ عرب

اہم شاخیں اور جزائر

بحیرہ عرب میں دو اہم شاخیں ہیں ایک جنوب مغرب میں خلیج عدن جہاں باب المندب کے ذریعے بحیرہ احمر بحیرہ عرب سے ملتا ہے اور دوسرا شمال مغرب میں خلیج عمان جو خلیج فارس کو اس سے ملاتی ہے۔ ان کے علاوہ بھارتی ساحلوں پر کھمبے اور کچھ کی خلیج بھی واقع ہے۔ بحیرہ عرب میں جزائر کی کمی ہے جن میں سب سے بڑا جزیرہ افریقہ اور عرب کے ساحلوں کے ساتھ سقوطرہ کا جزیرہ اور بھارتی ساحلوں کے ساتھ جزائر لکادیپ شامل ہیں۔

اہم راستے

کیرالہ، جنوبی بھارت سے بحیرہ عرب کا ایک منظر

زمانہ قدیم میں ہی بحیرہ عرب سمندری تجارتی راستے کی حیثیت رکھتا تھا، جس سے ‎ ‎مشرقی افریقہ، ‎بھارت‎، جنوب مغربی ایشیا اور چین کے درمیان سمندری تجارت ہوا کرتی تھی۔ بحیرہ عرب یورپ اور بھارت کے درمیان اہم ترین سمندری راستہ ہے، جو بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کو ملانے والی نہر سوئز سے گزرتا ہے۔

رقبہ

بحیرہ عرب کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی دو ہزار 400 کلومیٹر ہے اور زیادہ سے زیادہ گہرائی 4ہزار 652 میٹر ہے۔ دریائے سندھ بحیرہ عرب میں گرنے والا سب سے بڑا دریا ہے اس کے علاوہ نرمدہ، تپتی، ماہی اور بھارت کی ریاست کیرالہ کے مختلف دریا بھی اسی سمندر میں گرتے ہیں۔ بحیرہ عرب سے منسلک وسطی بھارت کا ساحل کونکن جبکہ جنوبی بھارت کا ساحل مالابار کہلاتا ہے۔

ساحلی ممالک اور شہر

بحیرہ عرب میں ساحلی علاقے کے حامل ممالک میں بھارت، ایران، اومان، پاکستان، سری لنکا، یمن، صومالیہ اور مالدیپ شامل ہیں۔

بحیرہ عرب کے کنارے واقع بڑے شہروں میں ممبئی، سورٹھ، منگلور اور کوچی (بھارت)، کراچی اور گوادر (پاکستان) اور عدن (یمن) شامل ہیں۔

Persian sea

مشہور ساحل

  • کراچی ساحل (پاکستان)
  • ساحل گوا (بھارت)
  • جوہو بیچ ممبئی (بھارت)
  • کوالم بیچ کیرالہ (بھارت)
  • گوادر پورٹ (پاکستان)

تصاویر

مزید دیکھیے

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.