بحیرہ مرمرہ

بحیرہ مرمرہ (Sea of Marmara یا Marmara Sea) (ترکی: Marmara Denizi، یونانی: Θάλασσα του Μαρμαρά) یورپ اور ایشیا کے درمیان ایک سمندر ہے جو بحیرہ ایجیئن کو بحیرہ اسود سے ملاتا ہے اور ترکی کے ایشیائی و یورپی علاقوں کو جدا کرتا ہے۔

بحیرہ مرمرہ کا نقشہ
بحیرہ مرمرہ

آبنائے باسفورس اسے بحیرہ اسود اور درہ دانیال اسے بحیرہ ایجیئن سے منسلک کرتا ہے۔ آبنائے باسفورس استنبول شہر کو دو براعظموں میں تقسیم کرتی ہے۔

بحیرہ مرمرہ کا رقبہ 11 ہزار 350 مربع کلومیٹر ہے۔

نگار خانہ

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.