بحیرہ قزوین

بحیرہ قزوین کو بحیرہ کیسپین یا بحیرہ خزربھی کہا جاتا ہے۔ بحیرہ قزوین کا نام ایران کے شہر قزوین کے نام سے موسوم ہے، جو اس کے جنوبی ساحل کے پاس واقع ہے۔ یہ سمندر دراصل رقبے اور حجم کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی جھیل ہے، جس کا رقبہ 3 لاکھ 71 ہزار مربع کلومیٹر (ایک لاکھ 43 ہزار 244 مربع میل) جبکہ حجم 78 ہزار 200 مکعب کلومیٹر (18 ہزار 761 مکعب میل) ہے۔ یہ ایشیا اور یورپ کے درمیان چاروں طرف سے زمین سے گھرا ہوا خطہ آب ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ گہرائی 1025 میٹر (3 ہزار 363 فٹ) ہے۔ بحیرہ قزوین کو سمندر اس لیے قرار دیا جاتا ہے کہ جب رومی پہلی مرتبہ اس کے ساحل تک پہنچے اور انہوں سے اس کا پانی چکھا جو نمکین تھا تو اسے سمندر قرار دیا۔

بحیرہ قزوین
بحیرہ قزوین(Vasily Surikov)

محل وقوع

بحیرہ قزوین کا ساحل روس، آذربائجان، ایران، ترکمانستان اور قازقستان سے لگتا ہے۔

بحیرہ قزوین منیچ اور وولگا ڈون نہر کے ذریعے بحیرہ ازوف سے منسلک ہے۔

آذربائجان کا دار الحکومت باکو اسی بحیرہ کے کنارے واقع ہے۔

خلائی سیارے سے لی گئی تصویر میں کوہ قاف کا سلسلہ ایک سفید پٹی کی شکل میں نظر آ رہا ہے۔ دائیں طرف بحیرہ خزر نظر آ رہا ہے جبکہ بائیں طرف بحیرہ اسود ہے۔

منابع

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.