کوہ قاف پہاڑیاں
کوہ قاف (یا کوہ قفقاز) بحیرہ اسود اور بحیرہ قزوین کے درمیان خطہ قفقاز کا ایک پہاڑی سلسلہ ہے جو ایشیا اور یورپ کو جدا کرتا ہے۔
سلسلہ کوہ قفقاز Caucasus Mountains | |
---|---|
سلسلہ کوہ قفقاز | |
بلند ترین مقام | |
چوٹی | کوہ البروس |
بلندی | 5,642 میٹر (18,510 فٹ) |
متناسقات | 43°21′18″N 42°26′31″E |
ابعاد | |
لمبائی | 1,100 کلومیٹر (680 میل) |
چوڑائی | 160 کلومیٹر (99 میل) |
جغرافیہ | |
![]() Topographic map | |
ممالک | |
جغرافیائی متناسق نظام | 42°30′N 45°00′E |

خلائی تصویر میں کوہ قفقاز کا سلسلہ ایک سفید پٹی کی شکل میں نظر آرہا ہے. دائیں طرف بحیرہ خزر نظر آ رہا ہے جبکہ بائیں طرف بحیرہ اسود ہے۔
کوہ قاف کے پہاڑی سلسلے کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ البروس ہے جو 18 ہزار 506 فٹ (5 ہزار 642 میٹر) بلند ہے۔
یہ واضح نہیں ہے کہ کوہ قاف کا سلسلہ یورپ میں ہے یا ایشیا میں اس لیے یہ بھی واضح نہیں کہ یورپ کا سب سے بلند پہاڑ البرس ہے یا ایلپس کے سلسلے کا ماؤنٹ بلانک ہے جس کی بلندی 15 ہزار 774 فٹ (4808 میٹر) ہے۔
پاکستان، ہندوستان اور ایران میں کوہ قاف کے متعلق جنوں اور پریوں کے بے شمار قصے مشہور ہیں جو نہ صرف عوام میں سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں بلکہ بچوں کی کہانیوں میں باقاعدہ لکھے جاتے ہیں ۔
بیرونی روابط
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.