دریائے نائجر

دریائے نائجر مغربی افریقہ کا سب سے بڑا دریا ہے۔ یہ 2500 میل (4180 کلو میٹر) طویل ہے۔ یہ گنی، مالی، نائجر، بینن اور نائجیریا سے ایک ہلال کی شکل بناتا ہوا گذرتا ہے۔

دریائے نائجر

یہ نیل اور کانگو کے بعد افریقا کا تیسرا سب سے طویل دریا ہے۔ سمندر تک پہنچنے سے قبل یہ دلدلی علاقوں اور تیمر کے جنگلات سے گھرا ایک وسیع دہانہ (ڈیلٹا) بناتا ہے۔ اس علاقے میں تیل کے وسیع ذخائر ہیں۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.