نوووروسیا

نوووروسیا (Novorossiya) (روسی: Новоро́ссия، یوکرینی: Новоросія، رومانیانی: Noua Rusie; لفظی نیا روس New Russia) سلطنت روس کا 1764ء سے 1873ء تک ایک تاریخی علاقہ تھا۔ یہ موجودہ وقت میں یوکرین کے علاقہ میں بحیرہ اسود کے شمال واقع تھا۔ یہ علاقہ اٹھارویں صدی کے اختتام پر سلطنت روس نے سلطنت عثمانیہ سے حاصل کیا اور انقلاب روس تک اس کے پاس رہا۔

نوووروسیا

موجودہ دور میں اس میں یوکرین کا دونیتسک اوبلاست اور جزیرہ نما کریمیا، لوہانسک اوبلاست دنیپروپتروفسک اوبلاست، زابروژیا اوبلاست، میکولائیف اوبلاست، خیرسون اوبلاست اور اودیسا اوبلاست کے اجزاء شامل ہیں۔ جبکہ ٹرینسنیسٹریا کے علاقے میں جمہوریہ مالدووا اور روس کے علاقے میں کریسنوڈار کرائی، سٹاوروپول کرائی، روستوف اوبلاست اور جمہوریہ ادیگیا شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.