ہسپانیہ

ہسپانیہ (انگریزی میں Spain، اردو میں ہسپانیہ یا سپین) سرکاری طور پر مملکت ہسپانیہ (Kingdom of Spain) کاستین، کتالان، باسک سمیت بہت سی قدیم قوموں کا ملک ہے۔ مغرب کی جانب يہ پرتگال، جنوب ميں جبل الطارق اور مراکش اور شمال مشرق ميں انڈورا اور فرانس کے ساتھ ملتا ہے۔

  

ہسپانیہ
ہسپانیہ
پرچم
ہسپانیہ
نشان

، ،  

ترانہ:
زمین و آبادی
متناسقات 40°N 3°W / 40; -3   [1]
بلند مقام ٹیڈ (3718 میٹر ) 
رقبہ 505990 مربع کلومیٹر [2] 
دارالحکومت میدرد [3] 
سرکاری زبان ہسپانوی  
آبادی 46528024 (2017)[4] 
حکمران
طرز حکمرانی پارلیمانی بادشاہت  
اعلی ترین منصب فیلیپے ششم (19 جون 2014–) 
سربراہ حکومت پیدرو سانچیز (2 جون 2018–) 
قیام اور اقتدار
تاریخ
یوم تاسیس 1479 
عمر کی حدبندیاں
شادی کی کم از کم عمر 16 سال ، 18 سال  
لازمی تعلیم (کم از کم عمر) 6 سال  
لازمی تعلیم (زیادہ سے زیادہ عمر) 16 سال  
شرح بے روزگاری 25 فیصد (2014)[5] 
دیگر اعداد و شمار
کرنسی یورو [6] 
منطقۂ وقت متناسق عالمی وقت+01:00 (معیاری وقت )
00 (روشنیروز بچتی وقت ) 
ٹریفک سمت دائیں [7] 
ڈومین نیم es.  
سرکاری ویب سائٹ {{#اگرخطا:باضابطہ ویب سائٹ  |}}
آیزو 3166-1 الفا-2 ES 
بین الاقوامی فون کوڈ +34 

تاريخ

اندلس براعظم یورپ کے جنوب مشرق میں بحر اوقیانوس، آبنائے جبل الطارق اور بحیرہ روم سے ملحق، ملک اسپین میں واقع ایک بڑا گنجان آباد علاقہ ہے۔ جس پر 19 جولائی 711ء کو مسلمان سپہ سالار طارق بن زیاد نے بادشاہ راڈرک (رودریگو)کو شکست دے کر قبضہ کیا تھا۔ سلطنتِ رومہ والے اس ملک کو ہسپانیہ کہتے تھے۔ یہ جرمن قوم "واندلس" (Vandalus) سے موسوم ہے۔

ہسپانیہ کا سیاسی نظام

اسپین میں ملک کا سربراہ بادشاہ ہے اور موجودہ بادشاہ کا نام خوان کارلوس اول (Juan Carlos I)ہے، سپین میں پارلیمانی نظام ہے جس کے دو ایوان ہیں سینیٹ (ایوانِ بالا) اور کانگرس (ایوانِ زیریں)، حکومت کا سربراہ وزیر اعظم ہوتا ہے جس کو ہسپانوی زبان میں Presidente del Gobierno (یعنی حکومت کا سربراہ)کہتے ہیں۔

سپین کی انتظامی تقسیم

سپین کو انتظامی لحاظ سے 17 خود مختار علاقوں (Comunidad Auónoma) اور 2 خود مختار شہروں (Ciudad Autónoma) میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر علاقے کی ایک علاقائی پارلیمنٹ، ہائی کورٹ اور علاقائی حکومت ہے۔ علاقائی مجالس (پارلیمنٹ) ہر 4 سال بعد عوامی انتخابات کے ذریعے اپنے ارکان کا انتخاب کرتی ہیں جو علاقائی حکومت کے سربراہ (صدر) کا چناؤ کرتی ہیں۔

ہسپانیہ کے مشہور شہر

مذاہب

اسپین میں زیادہ تر لوگ مسیحی مذہب کو مانتے ہیں۔ 76 فی صد ہسپانیہ کے باشندے مسیحی ہیں۔ 2 فی صد باشندے دوسرے مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے ہیں اور 19 فی صد ایسے لوگ ہیں جو اللہ کے وجود کو نہیں مانتے۔ ہسپانیہ کے ایک عمرانی تحقیقاتی ادارے نے ایک مطالعے کی روشنی میں یہ بات واضح کی ہیں ہے کہ جو 76 فی صد مسیحی ہسپانیہ میں موجود ہیں ان میں سے 54 فی صد لوگ بہت ہی کم یا نہ ہونے کے برابر گرجا گھر جاتے ہیں۔ 15 فی صد لوگ سال میں ایک یا دو مرتبہ گرجا گھر جاتے ہیں۔ 10 فی صد لوگ مہینے میں ایک یا دو مرتبہ گرجا گھر جاتے ہیں اور19 فی صد لوگ ایسے ہیں جو ہر اتوار اور ہفتے میں کئی مرتبہ عبادت کی غرض سے گرجا گھر جاتے ہیں۔ 22 فی صد اسپین کے رہنے والے لوگ ہر مہینے مذہبی تہواروں میں حصہ لیتے ہیں۔

(Merida) اسپین
ٹیڈ (Teide), سپین میں سب سے زیادہ پہاڑ۔

حوالہ جات

  1.   "صفحہ ہسپانیہ في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 24 دسمبر 2019۔
  2. http://www.ine.es/prodyser/pubweb/anuario08/anu08_01entor.pdf
  3. عنوان : Constitución española de 1978 — شائع شدہ از: Boletín Oficial del Estado — اقتباس: La capital del Estado es la villa de Madrid.
  4. http://www.ine.es/en/prensa/cp_j2017_p_en.pdf
  5. http://data.worldbank.org/indicator/SL.UEM.TOTL.ZS
  6. https://www.ecb.europa.eu/euro/html/index.en.html
  7. https://www.boe.es/legislacion/codigos/codigo.php?id=20&modo=2&nota=0&tab=2
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.