دوآب

دوآب جنوبی ایشیا ایک اصطلاح ہے[1] جو ‘‘زبان‘‘[2] یا ایسی زمین کے ٹکڑے کے لیے استعمال کی جاتی ہے جو دو ندیوں کے درمیان میں ہو۔[1] برصغیر میں یہ اصطلاح اس زمین کے خطے کے لیے مستعل ہے جو دریائے گنگا اور دریائے جمنا کے درمیان میں ہے۔[3]

دوآب
Natural region
View of a canal in the lower Bari Doab of the Punjab Doabs
ملک جنوبی ایشیا

دوآب

دوآب، متحدہ ریاست، نقشہ 1908ء

دوآب کا علاقہ دریائے گنگا اور دریائے جمنا کے درمیان میں کی جگہ کو کہا جاتا ہے۔ یہ سلسلہ کوہ شیوالک سے شروع ہر آلہ آباد پر ختم ہوتا ہے جہاں گنگا اور جمنا ایک دوسرے میں ضم ہوجاتی ہیں۔ گنگا و جمنا کے دوآب کا کل رقبہ تقریباً 23,360 مربع میل (60,500) مربع کلو میٹر ہے۔ دوآب کی کل لمبائی تقریباً 500 میل (805 کلو میٹر) اور اس کی چوڑائی تقریباً 60 میل (97 کلو میٹر) ہے۔[4]

برطانوی راج نے دوآب کو تین حصوں میں تقسیم کر دیا تھا؛ اوپری دوآب (میرٹھ)، درمیانی دوآب (آگرہ) اور نچلا دوآب (آلہ آباد)۔[4] فی الحال دوآب میں مندرجہ ذیل علاقے شامل میں:[4]

اوپری دوآب

اتراکھنڈ ضلع دہرہ دون اور ضلع ہردوار

اتر پردیش ضلع سہارنپور، ضلع شاملی، ضلع مظفرنگر، ضلع باغپت، ضلع میرٹھ، ضلع غازی آباد، بھارت، ضلع ہاپڑ، ضلع گوتم بدھ نگر اور ضلع بلندشہر

دہلی

درمیانی دوآب

ضلع ایٹہ، ضلع کانسی رام نگر، ضلع علی گڑھ، ضلع آگرہ، ضلع ہاتھ رس، ضلع فیروز آباد، ضلع فرخ آباد، قنوج ضلع، ضلع مین پوری، ضلع اٹاوہ، ضلع اوریا اور ضلع متھرا خطہ برج کا جمنا کا علاقہ

نچلی دوآب

ضلع کانپور، ضلع فتح پور، ضلع کوشامبی and ضلع الہ آباد۔[5]

پنجاب کے دوآب

1947ء کا پنجاب کا ایک نقشہ جس میں سارے دوآب کو دکھایا گیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کے پنجاب کے علاقہ میں موجود تمام دوآب کے مخصوص نام ہیں۔ ان کے نام مغلیہ سلطنت کے بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے وزیر راجا ٹوڈرمل نے رکھے تھے۔ سندھ ساگر دوآب کے علاقہ دیگر دوآب کے نام دونوں ندیوں کے پہلے حروف سے بنائے گئے ہیں (بلحاظ فارسی حروف تہجی):

سندھ ساگر دوآب

سندھ ساگر دوآب دریائے سندھ اور دریائے جھیلم کے درمیان میں کا علاقہ ہے۔

جیچ دوآب

جیچ دوآب یا چاج دوآب دریائےجہلم اور دریائے چیناب کے درمیان میں کا علاقہ ہے۔ اسے ماجھا بھی کہتے ہیں۔[6]

رچنا دوآب

رچنا دوآب دریائے جناب اور دریائے راوی کے درمیان میں کا علاقہ ہے۔ یہ ماجھا کے بیشتر حصہ پر محیط ہے۔[6])

باری دوآب

یہ دریائے راوی اور دریائے بیاس کا دوآب ہے۔ یہ بھی ماجھا کے کچھ خطوں پر محیط ہے۔

=بیست دوآب

یہ دوآبہ دریائے بیاس اور دریائے ستلج کے درمیان میں ہے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. doab or duab, n.، OED Online, Oxford University Press، مارچ 2014، اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2019 Quote: "Originally and chiefly in South Asia: (the name of) a strip or narrow tract of land between two rivers; spec. (with the) the area between the rivers Ganges and Jumna in northern India."
  2. doab or duab, n.، OED Online, Oxford University Press، مارچ 2014، اخذ شدہ بتاریخ 24 اپریل 2019 Quote: "confluence, land between two rivers, used in India of the tongue of land between the Ganges and Jumna, and of similar tracts in the Punjab, etc.، lit. ‘two waters’ "
  3. McGregor 1993، صفحہ۔ 513.
  4. Ganges-Yamuna Doab، دائرۃ المعارف بریٹانیکا۔
  5. "Archaeology Of Lower Ganga-Yamuna Doab 2 Volumes"۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.