برصغیر

برصغیر براعظم ایشیا میں ایک بڑا جزیرہ نما خطہ ہے جو بحر ہند کے شمال میں ہے۔ اس خطے کو برصغیر اس لیے کہا جاتا ہے کہ یہ جغرافیائی اور علم ارضیات کے مطابق یہ براعظم کے دیگر علاقوں سے مختلف ہے۔

بر صغیر
Indian subcontinent.JPG
رقبہ 4.4 million km2 (1.7 million sq mi)
آبادی 1.710 billion (2015)[1]
کثافت آبادی 389/km2
ممالک بنگلہ دیش
بھوٹان
بھارت
مالدیپ
نیپال
پاکستان
سری لنکا


پاک و ہند کا نقشہ
برصغیر کا خلائی منظر

برصغیر میں مندرجہ ذیل ممالک شامل ہیں :

جغرافیائی طور پر برصغیر کو ان حصوں میں تقسیم کیا جاسکتا ہے :

  • ہمالیہ/ ہمالیائی ریاستیں
  • دریائے گنگا کا میدان
  • جزیرہ نما بھارت/ سطح مرتفع دکن
  • دریائے سندھ کا میدان
  • بحر ہند کی ریاستیں

جغرافیائی تعریف

انڈین اور یوریشین پرتیں پاکستان اور کشمیر سے گذرتی ہیں جو یہاں زلزلوں کا باعث ہے

برصغیر کسی براعظم سے منسلک ایک وسیع علاقے کو کہتے ہیں تاہم برصغیر کی کوئی واضح تعریف نہیں۔ برصغیر کسی پہاڑی علاقے یا زمینی پرت کے ذریعے براعظم سے جدا علاقے کو کہہ سکتے ہیں تاہم عام طور پر برصغیر کا مطلب جنوبی ایشیا یا برصغیر پاک و ہند لیا جاتا ہے۔

قشر زمین کی ساخت کے علم کے مطابق کسی چھوٹی براعظمی پرت کے کسی بڑی پرت سے ملنے کے مقام کو برصغیر کہہ سکتے ہیں اس طرح برصغیر انڈین پرت اور عربی پرت پر واقع ہے اور برصغیر کہلایا جاسکتا ہے۔

زمینی تاریخ

برصغیر لاکھوں سالوں قبل مڈگاسکر پلیٹ سے جُڑا ہوا تھا، پھر آہستہ آہستہ یہ شمال کی طرف چلتی رہی پھر جاکر یورازین پلیٹ سے جاملی، اسی وجہ سے آج کل ہمالیہ اور کراکرم کے پہاڑ موجود ہیں ــ

متعلقہ مضامین

  1. "World Population Prospects"۔ United Nations: Population Division۔ 2017۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.