بنگلہ دیش

بنگلہ دیش (بنگالی: বাংলাদেশ) جنوبی ایشیا کا ایک ملک ہے۔ میانمار کے ساتھ مختصر سی سرحد کے علاوہ یہ تین اطراف سے بھارت سے ملا ہوا ہے اور جنوب میں اس کی سرحدیں خلیج بنگال سے ملتی ہیں۔ بھارت کی ریاست کو ملاکر بنگالی اسے اپنا نسلی وطن کہتے ہیں۔ بنگلہ دیش کا مطلب ہے "بنگال کا ملک"۔

عوامی جمہوریہ بنگلہ دیش

  • গণপ্রজাতন্ত্রী বাংলাদেশ (بنگالی)
  • گانپرجاتنتری بانگلہ دیش
پرچم نشان
ترانہ: "امر شونار بنگلہ" (بنگالی)
"میرا سنہرا بنگال"


مارچ: "نوتونر گان"
"سنگیتِ جوانان"[1]
  • حکومت بنگلہ دیش کی مہر

دار الحکومت
اور سب سے بڑا شہر
ڈھاکہ
23°42′N 90°21′E
دفتری زبان
اور قومی زبان
بنگالی[2]
نسلی گروہ
  • 98% بنگالی[3]
مذہب
نام آبادی بنگلہ دیشی
حکومت وحدانی ریاست پارلیمانی نظام جمہوریہ
 صدر
عبد الحامد
 وزیر اعظم
حسینہ واجد
 ایوان اسپیکر
شیریں شرمین چودھری
 چیف جسٹس
سید محمود حسین
مقننہ جاتیہ سنسد
 بنگال کی تقسیم اور برطانوی راج کا خاتمہ
14–15 اگست 1947
 پاکستان سے آزادی
26 مارچ 1971
 تسلیم
16 دسمبر 1971
 آئین
4 نومبر 1972
 آخری علاقائی داخلہ
31 جولائی 2015
رقبہ
 کل
147,610[4] کلومیٹر2 (56,990 مربع میل) (92 واں)
 آبی (%)
6.4
آبادی
 2017 تخمینہ
163,187,000[5] (8th)
 2011 مردم شماری
149,772,364[6] (8th)
 کثافت
1,106/کلو میٹر2 (2,864.5/مربع میل) (10th)
خام ملکی پیداوار (مساوی قوت خرید) 2017 تخمینہ
 کل
$686.598 billion[7] (33 واں)
 فی کس
$4,207[7] (139 واں)
خام ملکی پیداوار (برائے نام) 2017 تخمینہ
 کل
$248.853 billion[7] (45 واں)
 فی کس
$1,524[7] (148 واں)
جینی (2010) 32.1[8]
متوسط
انسانی ترقیاتی اشاریہ (2016)  0.579[9]
متوسط · 139
کرنسی Taka () (BDT)
منطقۂ وقت بنگلا دیش معیاری وقت (متناسق عالمی وقت+6)
تاریخ ہیئت
ڈرائیونگ سمت بائیں
کالنگ کوڈ +880
انٹرنیٹ ڈومین Bd.
.বাংলা
ویب سائٹ
bangladesh.gov.bd

بنگلہ دیش کی موجودہ سرحدیں 1947ء میں تقسیم ہند کے موقع پر وجود میں آئیں جب یہ پاکستان کے مشرقی حصے کے طور پر برطانیہ سے آزاد ہوا۔ پاکستان کے دونوں مشرقی و مغربی حصوں کے درمیان 1600 کلومیٹر (ایک ہزار میل) کا فاصلہ حائل تھا۔ مشترکہ مذہب ہونے کے باوجود پاکستان کے دونوں بازوؤں میں نسلی و لسانی خلیج بڑھتی گئی، جسے مغربی پاکستان کی عاقبت نا اندیش حکومت نے مزید وسیع کر دیا جو بالآخر 1971ء میں ایک خونی جنگ کے بعد شیخ مجیب الرحمٰن کی قیادت میں بنگلہ دیش کا قیام کا سبب بنی۔ اس جنگ میں بنگلہ دیش کو بھارت کی مکمل مدد حاصل رہی۔

بنگلہ دیش اپنے قیام سے مستقل سیاسی افراتفری کا شکار ہے اور اب تک 13 مختلف حکومتیں بر سر اقتدار آ چکی ہیں اور کم از کم چار فوجی تاخت (مارشل لا) ہو چکے ہیں۔

بنگلہ دیش آبادی کے لحاظ سے دنیا کا ساتواں بڑا ملک ہے اور تقریباً 144،000 مربع کلومیٹر کے ساتھ یہ رقبے کے لحاظ سے دنیا کا 94 واں ملک ہے، دنیا کا گنجان آباد ترین آبادی کے حامل ممالک میں سے ایک ہے بلکہ اگر چھوٹے موٹے جزائر یا شہری حکومتوں کو فہرست سے نکال دیا جائے تو یہ دنیا کا سب سے زیادہ گنجان آباد ملک بن جاتا ہے جس کے ہر مربع کلومیٹر پر 998.6 (یا ہر مربع میل پر 2،639 افراد) بستے ہیں۔ یہ تیسرا سب سے بڑا مسلم اکثریتی ملک ہے لیکن اس کی آبادی ہندوستان میں مقیم اقلیتی مسلمانوں سے کچھ کم ہے۔ جغرافیائی اعتبار سے یہ دریائے گنگا و برہمپتر کے زرخیز دہانوں (ڈیلٹا) پر واقع ہے۔ مون سون کی سالانہ بارشوں کے باعث یہاں سیلاب اور طوفان معمول ہیں۔ بانگلادیش جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) اور BIMSTEC کا بانی رکن اور اسلامی کانفرنس کی تنظیم (او آئی سی) اور ترقی پزیر 8 (ڈی -8) کا رکن ہے۔

آبادیات

مذہب

اسلام بنگلہ دیش کا ریاستی مذہب ہے۔[10][11] بنگلہ دیشی آئین مذہب کی آزادی کی ضمانت دیتا ہے اور قطع نظر مذہب کے تمام بنگلہ دیشی شہریوں کو مساوی بنیادی حقوق دیتا ہے۔[12][13]

2011ء کی مردم شماری کے مطابق مسلمان کل آبادی کا 90%، جب کہ ہندو 8.5% اور 1% دیگر مذاہب کے لوگ ہیں۔[14] 2003ء کے ایک جائزے سے تصدیق کی گئی شہریوں خود کی شناخت مذہب سے کرتے ہیں۔ بنگلہ دیش صرف اسلام، ہندومت، مسیحیت اور بدھ مت مذاہب پائے جاتے ہیں۔[15]

زبانیں

بنگلہ' یا بنگالی بنگلہ دیش میں بولی جانی والی اہم زبان ہے۔ اور اسے سرکاری زبان کی حیثیت حاصل ہے۔ 1971ء تک بنگلہ دیش پاکستان کا حصہ تھا اور اس کی پہچان مشرقی پاکستان کے طور پر تھی۔ اردو کو یہاں کی مقامی بنگالی زبان کی طرح سرکاری حمایت حاصل تھی۔ تاہم 1971ء کے بعد کے واقعات جن کے بعد جب یہ ملک وجود میں آیا، اردو زبان کو یہاں کی پہچان سے متصادم سمجھا گیا اور یہاں کی بہاری آبادی جو اردوگو ہے، غیر شہری سمجھا گیا۔ موجودہ دور میں اردو داں آبادی کی تعداد چار لاکھ بتائی گئی ہے۔[16]

حوالہ جات

  1. "NATIONAL SYMBOLS→National march"۔ Bangladesh Tourism Board۔ Bangladesh: Ministry of Civil Aviation & Tourism۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ In 13 January 1972, the ministry of Bangladesh has adopted this song as a national marching song on its first meeting after the country's independence.
  2. "Article 3. The state language"۔ The Constitution of the People's Republic of Bangladesh۔ bdlaws.minlaw.gov.bd۔ Ministry of Law, The People's Republic of Bangladesh۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 فروری 2017۔
  3. http://www.dghs.gov.bd/licts_file/images/Health_Bulletin/HB2012_CH/HB2012_CH1_BD-at-a-glance.pdf
  4. "Bangladesh" IMF Population estimates.
  5. Data نسخہ محفوظہ 4 September 2011 در وے بیک مشین.Census – Bangladesh Bureau of Statistics.
  6. "Bangladesh"۔ World Economic Outlook Database۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  7. "Gini Index"۔ عالمی بنک۔ مورخہ 9 فروری 2015 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2011۔
  8. "Human Development Report 2016"۔ United Nations Development Programme۔ 2016۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل (پی‌ڈی‌ایف) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 اپریل 2017۔
  9. "بنگلہ دیش کا 1972ء کا آئین، Reinstated in 1986, with Amendments through 2014" (پی‌ڈی‌ایف)۔ constituteproject.org۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اکتوبر 2017۔
  10. David Bergman (28 مارچ 2016)۔ "Bangladesh court upholds Islam as religion of the state"۔ الجزیرہ۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  11. "The Constitution of The People's Republic Of Bangladesh Article 12: Secularism and freedom of religion"۔ State.gov۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔
  12. "Bangladesh's Constitution"۔ bdlaws.minlaw.gov.bd۔ مورخہ 6 جنوری 2019 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اکتوبر 2017۔
  13. "The Constitution of The People's Republic Of Bangladesh"۔ State.gov۔ مورخہ 25 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-07-17۔ |archiveurl= اور |archive-url= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت); |archivedate= اور |archive-date= ایک سے زائد مرتبہ درج ہے (معاونت)
  14. In Bangladesh, Urdu has its past and present but no future
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.