ڈھاکہ

ڈھاکہ ملک بنگلہ دیش کا دار الحکومت ہے۔ دریائے برہم پتر کے معاون دریا بوڑھی گنگا کے کنارے واقع اس شہر کی آبادی 90 لاکھ سے زيادہ ہے جس کی بدولت یہ بنگلہ دیش کا سب سے بڑا اور دنیا کے گنجان آباد ترین شہروں میں سے ایک ہے۔

آغاز خانۂ معلومات -->

ڈھاکہ
،  

تاریخ تاسیس 1608 
  نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک بنگلہ دیش (26 مارچ 1971–)[1]
پاکستان (12 مارچ 1956–26 مارچ 1971)
مملکت پاکستان (14 اگست 1947–12 مارچ 1956)
برطانوی ہند (1793–14 اگست 1947)  [2][3]
دارالحکومت برائے
تقسیم اعلیٰ ڈھاکہ ضلع  
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 23.70000°N 90.37500°E / 23.70000; 90.37500
رقبہ 815800000 مربع میٹر  
بلندی 60 میٹر  
آبادی
کل آبادی 8906039 (2011) 
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت+06:00  
سرکاری زبان بنگلہ  
رمزِ ڈاک
1000
1100
1200–1299
1300–1399 
فون کوڈ 02 
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ 
جیو رمز {{#اگرخطا:1185241  |}}
[[file:|16x16px|link=|alt=]] 

نحوی غلطی
[مکمل اسکرین پر]

یہ شہر پٹ سن کی بہت بڑی منڈی اور صنعت و تجارت کا مرکز ہے۔ یہاں کی ململ دنیا بھر میں مشہور تھی لیکن برطانوی عہد حکومت میں اس عظیم شہر کی صنعت کو برباد کر دیا گیا۔ ڈھاکہ اپنی خوبصورت مساجد کی وجہ سے بھی شہرت رکھتا ہے۔

مغل دور حکومت میں یہ شہر جہانگیر نگر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ برطانوی راج میں یہ کلکتہ کے بعد ریاست بنگال کا دوسرا بڑا شہر بن گیا۔

1921ء میں یہاں ڈھاکا یونیورسٹی قائم ہوئی۔

تقسیم ہند کے بعد یہ مشرقی پاکستان کا انتظامی دار الحکومت قرار پایا جبکہ 1971ء میں سقوط پاکستان کے بعد 1972ء میں اسے نو آموز مملکت بنگلہ دیش کا دار الحکومت قرار دیا گیا۔

شہر وسطی بنگلہ دیش میں دریائے بوڑھی گنگا کے مشرقی کناروں پر واقع ہے۔ شہر کا کل رقبہ 815.85 مربع کلومیٹر ہے اور یہ سات اہم تھانوں دھان منڈی، کوٹ والی، موتی جھیل، رمنا، محمد پور، سترا پور، تیج گاؤں اور 14 ثانوی تھانوں گلشن، لال باغ، میر پور، پلابی، سبوج باغ، ڈھاکا کنٹونمنٹ، ڈمرا، ہزاری باغ، شیام پور، بڈا، کفرل، کامرانگیر چار، کھل گاؤں اور اتارا پر مشتمل ہے۔ شہر میں کل 130 وارڈ اور 725 محلے ہیں۔ ضلع ڈھاکا کا کل رقبہ 1463.60 مربع کلومیٹر ہے اور جس کے گرد غازی پور، تن گیل، منشی گنج، راجبری، نارائن گنج اور مانک گنج کے اضلاع واقع ہے۔

مزید دیکھیے

  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/63.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  2.  "صفحہ ڈھاکہ في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2019۔
  3.   "صفحہ ڈھاکہ في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 دسمبر 2019۔
  4. http://timesofindia.indiatimes.com/city/kolkata/A-tale-of-two-cities-Will-Kolkata-learn-from-her-sister/articleshow/25916888.cms
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.