انقرہ
انقرہ (Ankara) ترکی کا دار الحکومت اور استنبول کے بعد ملک کا دوسرا سب سے بڑا شہر ہے۔ 2005ء کے مطابق شہر کی آبادی 4،319،167 ہے۔ شہر پہلے انگورہ کے نام سے جانا جاتا تھا۔ انقرہ اناطولیہ کے وسط میں واقع ایک اہم تجارتی و صنعتی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ ترک سیاست کا گہوارہ بھی ہے۔ ترکی کے عین وسط میں واقع ہونے کے باعث یہ سڑکوں اور پٹریوں کے جال کے ذریعے ملک بھر سے منسلک ہے۔
انقرہ | ||
---|---|---|
شہر | ||
Ankara | ||
![]() | ||
| ||
عرفیت: قلبِ ترکی | ||
ملک |
![]() | |
خطہ | وسطی انطالیہ | |
صوبہ | انقرہ | |
رقبہ | ||
• کل | 24,521 کلو میٹر2 (9,468 مربع میل) | |
آبادی (2014)[1] | ||
• کل | 4,587,558 | |
منطقۂ وقت | EET (UTC+2) | |
• گرما (گرمائی وقت) | EEST (UTC+3) | |
پوسٹل کوڈ | 06xxx | |
ٹیلی فون کوڈ | 312 |
تاریخ

کوجا تپپے جامع
189 قبل مسیح میں یہ شہر رومی سلطنت میں شامل ہوا اور رومی علاقے کی حیثیت سے یہ سلطنت کے مشرقی حصے کا دروازہ بن گیا۔ دار الحکومت قسطنطنیہ ہونے کے باوجود بازنطینی سلطنت میں بھی اس کی اہمیت مسلمہ تھی۔ یہ شہر 11 ویں صدی تک مسلم افواج کا گہوارہ بنتا رہا اور بالآخر 1071ء میں سلجوق سلطان الپ ارسلان نے جنگ ملازکرد میں بازنطینیوں کو شکست دے کر اناطولیہ کی فتح کا دروازہ کھول دیا۔ پہلی صلیبی جنگ کے دوران صلیبیوں نے اس پر قبضہ کر لیا۔ عثمانی سلطنت کے دوسرے فرمانروا اورخان اول نے 1356ء میں شہر پر قبضہ کر لیا جبکہ 1403ء میں تیمور لنگ نے انقرہ کے مقام پر بایزید یلدرم کو شکست دے کر عثمانی سلطنت کو زبردست نقصان پہنچایا لیکن 1403ء میں عثمانیوں نے دوبارہ شہر کو حاصل کر لیا۔
جنگ عظیم اول کے بعد 1919ء میں بیرونی قبضے کے خلاف مصطفی کمال اتاترک نے انقرہ کو اپنا مرکز بنایا اور بعد ازاں فتح کے بعد دار الحکومت قسطنطنیہ سے انقرہ منتقل کر دیا۔
جڑواں شہر
![]() |
ویکی کومنز پر انقرہ سے متعلق سمعی و بصری مواد ملاحظہ کریں۔ |
سانچہ:فہرست ایشیائی دار الحکومت بہ لحاظ خطہ سانچہ:فہرست یورپی دار الحکومت بہ لحاظ خطہ
نگار خانہ
- اتاکولے منارہ
- شیراتون ہوٹل اوراجلاس گاہ
- کاروباری عمارت(سابق “مزدور“بینک)
- قزل آئے چوک کی عمارات
- اسین بوؤا ہوائی اڈا
- روانگی انتظار گاہ
- انقرہ پیلیس ہوٹل
- ہوٹل کی ایک پرانی تصویر
- عجائب گھر برائے فنون لطیفہ
- دانشکده یونس ایمرے
- دوسرکاری تماشاخانے
- زراعت بینک
- اوپیرا گھرکے باہر لیلٰی گینجرکا مجسمہ
- نئی قومی مجلس
- گوین (یقین)پارک
- کراؤن پلازا ہوٹل
- ریڈیسن بلوہوٹل
- شہرکا کاروباری علاقہ
- آرمادا بازار
- ینی محلے اوربالگات کا چوراہا
- بس اڈا
- خلق بینک
حوالہ جات
- "Turkey: Major cities and provinces"۔ citypopulation.de۔ مورخہ 24 دسمبر 2018 کو اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2015-02-08۔