صحرائے اعظم

صحرائے اعظم یا صحارا دنیا کا سب سے بڑا صحرا ہے جس کا رقبہ 9،000،000 مربع کلومیٹر (3،500،000 مربع میل) ہے جو تقریباً امریکہ کے کل رقبے کے برابر ہے۔ صحرائے اعظم شمالی افریقا میں واقع ہے۔ انگریزی میں اسے Sahara کہا جاتا ہے جو دراصل عربی لفظ "صحرا" سے ماخوذ ہے۔

صحرائے اعظم
 

انتظامی تقسیم
ملک الجزائر
چاڈ
مصر
مراکش
لیبیا
مالی
سوڈان
تونس
موریتانیہ   [1]
تقسیم اعلیٰ الجزائر ، چاڈ ، مصر ، مراکش ، لیبیا ، مالی ، سوڈان ، تونس ، موریتانیہ  
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 23.079722222222°N 12.612222222222°E / 23.079722222222; 12.612222222222   [2]
رقبہ 9200000 مربع کلومیٹر  
جیو رمز {{#اگرخطا:2212709  |}}
نحوی غلطی
[مکمل اسکرین پر]
خلاء سے صحرائے اعظم کا منظر

صحرائے اعظم کے مغرب میں بحر اوقیانوس، شمال میں کوہ اطلس اور بحیرہ روم، مشرق میں بحیرہ احمر اور مصر اور جنوب میں دریائے نائجر کی وادی اور سوڈان واقع ہیں۔ صحرائے اعظم مختلف حصوں میں تقسیم ہے جن میں وسطی کوہ ہقار، کوہ تبستی، کوہ ایئر، صحرائے تنیر اور صحرائے لیبیا شامل ہیں۔ صحرائے اعظم کی بلند ترین چوٹی ایمی کوسی ہے جس کی بلندی 3415 میٹر ہے اور یہ شمالی چاڈ میں کوہ تبستی کے سلسلے میں واقع ہے۔

صحرائے اعظم میں کل 25 لاکھ افراد رہائش پزیر ہیں جن کی اکثریت مصر، ماریطانیہ، مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہاں رہنے والے باشندوں کی اکثریت بربر نسل سے تعلق رکھتی ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1.  "صفحہ صحرائے اعظم في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔
  2.   "صفحہ صحرائے اعظم في خريطة الشارع المفتوحة"۔ OpenStreetMap۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 نومبر 2019۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.