جزیرہ نما باجا کیلیفورنیا

جزیرہ نما باجا کیلیفورنیا یعنی زیریں کیلیفورنیا براعظم شمالی امریکہ کا ایک جزیرہ نما ہے جو میکسیکو کے مغرب میں واقع ہے۔ یہ شمال میں میکسیکالی سے جنوب میں کابو سان لوکاس تک 1250 کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے اور بحر الکاہل کو خلیج کیلیفورنیا سے جدا کرتا ہے۔

جزیرہ نمائے باجا کیلی فورنیا (نمایاں کردہ)

اس جزیرہ نما کا شمالی علاقہ میکسیکو کی ریاست باجا کیلیفورنیا کا حصہ ہے جبکہ 28 ڈگری شمال سے نیچے کا علاقہ ریاستِ جنوبی باجا کیلیفورنیا کہلاتا ہے۔

باجا کیلیفورنیا علاقہ

باجا کیلیفورنیا علاقہ 1824ء سے 1931ء تک میکسیکو کا علاقہ تھا۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.