حسن ابن علی
حسن بن علی بن ابی طالب ہاشمی قرشی (15 رمضان 3ھ تا 28 صفر 50ھ) اسلام کے دوسرے امام تھے اور علی اور فاطمۃ الزھرا کے بڑے بیٹے اور محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور خدیجہ رضی اللّٰہ عنہا کے بڑے نواسے تھے۔ ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
” | حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَفَرِيُّ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي نُعْمٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الْحَسَنُ، وَالْحُسَيْنُ سَيِّدَا شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ"
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”حسن اور حسین اہل جنت کے جوانوں کے سردار ہیں |
“ |
حسن ابن علی عربی: الحسن بن علي بن أبي طالب | |
---|---|
![]() | |
سبط رسول الله وحفيده وريحانته، سيد شباب أهل الجنة، أبو محمد | |
ولادت | 15 رمضان 3ھ، بمطابق 4 مارچ 625ء |
وفات | 7 صفر 50ھ، بمطابق 9 مارچ 670ء جنت البقیع، مدینہ منورہ |
محترم در | اسلام |
نسب | والد : علی بن ابی طالب والدہ : فاطمہ زہرا بھائی : اولاد (متفق علیہ) :
|
مقالہ بہ سلسلۂ مضامین اولادِ محمد |
حضرت محمد کے بیٹے |
حضرت محمد کی بیٹیاں |
حضرت فاطمہ کی اولاد |
بیٹے |
حضرت فاطمہ کی اولاد |
بیٹیاں |
[4] آپ کا اسم مبارک آپ کے نانا محمد عربی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حسن رکھا۔ یہ نام اس سے پہلے کسی سے منسوب نہیں تھا۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ان سے بے پناہ محبت فرماتے۔ آپ کا نام حسن، لقب 'مجتبیٰ' اور کنیت ابو محمد تھی۔[5]
ولادت
آپ 15 رمضان المبارک 3ھ کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے خاندان میں آپ کی پیدائش بہت بڑی خوشی تھی۔ جب مکہ مکرمہ میں رسول کے بیٹے یکے بعد دیگرے دنیا سے جاتے رہے اور سوائے لڑکیوں کے آپ کی اولاد میں کوئی نہ رہا تو مشرکین طعنے دینے لگے اور آپ کو بڑا صدمہ پہنچا اور آپ کی تسلّی کے لیے قرآن مجید میں سورۃ الکوثر نازل ہوئی جس میں آپ کوخوش خبری دی گئی ہے کہ خدا نے آپ کو کثرتِ اولاد عطا فرمائی ہے اور مقطوع النسل آپ نہیں بلکہ آپ کا دشمن ہوگا۔ آپ کی ولادت سے پہلے ام الفضل نے خواب دیکھا کہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے جسم کا ایک ٹکرا ان کے گھر آ گیا ہے۔ انہوں نے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے تعبیر پوچھی تو انہوں فرمایا کہ عنقریب میری بیٹی فاطمہ کے بطن سے ایک بچہ پیدا ہوگا جس کی پرورش تم کرو گی۔
حسن بن علی کی مدینہ میں انے کے تیسرے ہی سال پیدائش گویا سورۃ کوثر کی پہلی تفسیر تھی۔ دنیا جانتی ہے کہ انہی حسن بن علی اور ان کے چھوٹے بھائی امام حسین کے ذریعہ سے اولادِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی وہ کثرت ہوئی کہ باوجود ان کوششوں کے جو دشمنوں کی طرف سے اس خاندان کے ختم کرنے کی ہمیشہ ہوتی رہیں جن میں ہزاروں کوسولی دے دی گئی۔ ہزاروں تلواروں سے قتل کیے گئے اور کتنوں کو زہر دیا گیا۔ اس کے باوجوداج دُنیا الِ رسول کی نسل سے چھلک رہی ہے۔ عالم کا کوئی گوشہ مشکل سے ایسا ہوگا جہاں اس خاندان کے افراد موجود نہ ہوں۔ جبکہ رسول کے دشمن جن کی اس وقت کثرت سے اولاد موجودتھی ایسے فنا ہوئے کہ نام ونشان بھی ان کا کہیں نظر نہیں اتا۔ یہ ہے قران کی سچائی اور رسول کی صداقت کا زندہ ثبوت جو دنیا کی انکھوں کے سامنے ہمیشہ کے لیے موجود ہے اور اس لیے امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کی پیدائش سے پیغمبر کو ویسی ہی خوشی نہیں ہوئی جیسی ایک نانا کو نواسے کی ولادت سے ہونا چاہیے۔ بلکہ آپ کو خاص مسرت یہ ہوئی کہ آپ کی سچائی کی پہلی نشانی دنیاکے سامنے آئی۔ ساتویں دن عقیقہ کی رسم ادا ہوئی اور پیغمبر نے بحکم خدا اپنے اس فرزند کا نام حسن رکھا۔ یہ نام اسلام کے پہلے نہیں ہوا کرتا تھا۔ یہ سب سے پہلے پیغمبر کے اسی فرزند کا نام قرار پایا۔ حسین ان کے چھوٹے بھائی کانام بھی بس انہی سے مخصو ص تھا۔ ان کے پہلے کسی کا یہ نام نہ ہوا تھا۔ آپ کی ولادت کے بعد آپ کے نانا محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت فرمانے کے بعد اپنی زبان اپنے نواسے کے منہ میں دی جسے وہ چوسنے لگے۔ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دعا فرمائی کہ اے اللہ اسے اور اس کی اولاد کو اپنی پناہ میں رکھنا۔
شجرۂ نسب
فاطمہ بنت محمد (شجرہ نسب) | علی ابن ابوطالب (شجرہ نسب) | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حسن ابن علی | حسین ابن علی (شجرہ نسب) | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محمد | زید | قاسم | حسن المثنیٰ | ابوبکر | فاطمہ بنت حسن | زین العابدین | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حسن | یحییٰ | محمد | عبد اللہ | طلحہ | ابوبکر صدیق (شجرہ نسب) | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حسن (علوی) | میمونہ | ام الحسین | محمد بن ابی بکر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عبداللہ | داؤد | حسن | ابراہیم | جعفر | محمد | قاسم بن محمد بن ابی بکر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سلیمان | علی | اسماعیل | حسن | علی | محمد باقر | ام فروہ بنت قاسم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سلیمانیہ یمن اور مکہ | حسین شعیب فخخ | ابراہیم طباطبائی | حسن | جعفر الصادق | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محمد | قاسم الرسی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امامت زیدیہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
موسی الدجون | یحییٰ | ابراہیم | ادریس اول | سلیمان | محمد نفس الزکیہ | جعفر | عیسیٰ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابراہیم | علی | عبد اللہ | ادریسی سلطنت اور حمودی اسپین | سلیمانانِ المغرب | شریفانِ مراکش | شریفانِ سوس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوسف بنو الخیضر | حسین بنو خیضر | اسماعیل ابن جعفر | عبد اللہ افتا | موسی کاظم | اسحاق | محمد الدیباج | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بنو اخضیر | موسیٰ | صالح | سلیمان | محمد ابن اسماعیل | محمد ابن عبد اللہ | علی رضا | شاہ چراغ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
محمد ابن یوسف | بنو قتادہ (ہاشمی) بنو فلیتہ | بنو صالح | سلیمانی شریف | پوشیدہ ائمہ | محمد تقی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
یوسف ابن محمد | سلطنت فاطمیہ | موسیٰ مبرقع | علی نقی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسماعیل ابن یوسف | قلعہ الموت کا امام | محمد | حسن بن علی عسکری | جعفر | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حسن ابن اسماعیل | محمد بن حسن مہدی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
احمد ابن حسن | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ابو المقلد جعفر[6] | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چودہ معصوم ![]() |
---|
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- عثمان بن علیعباس القمی: "منتهى الآمال"، (1/261).
- الارشاد للمفید: ص 186 – 248.
- اسد الغابہ، ج1، ص 562۔
- حسن اور حسین کے مناقب کا بیان، جلد سوم، جامعہ ترمذی، حدیث نمبر 3768
- مختصر حالاتِ زندگی
- Madelung, "Al-Ukhaydir," p. 792