اسامہ بن زید
صحابی۔ کنیت ابو محمد اور لقب الحب بن الحب(محبوب بن محبوب) تھا۔ ہجرت سے سات سال قبل مکہ میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد زید بن حارث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے غلام اور منہ بولے بیٹے تھے۔ ابتدائی جنگوں میں کم عمری کی وجہ سے شامل نہ ہو سکے۔ بعد میں بہت سے غزوات میں حصہ لیا۔ فتح مکہ کے روز رسول اللہ کے ہمراہ ایک ہی اونٹ پر سوارتھے۔ حضرت عثمان کے دور خلافت میں سیاست سے کنارہ کش ہو گئے اور حضرت علی اور حضرت امیر معاویہ کی لڑائیوں میں بھی غیر جانبدار رہے۔ سپہ سالار سریہ اسامہ بن زید حضور اکرم ﷺ کی زندگی کا آخری سریہ ہے بروز پیر 26 صفر 11ھ کو روانہ کیا گیاجو آپ نے اپنی وفات اقدس سے صرف چند دن پہلے رومیوں سے جنگ کے لیے اپنی علالت ہی کے دوران اپنے دست مبارک سے جنگ کا جھنڈا باندھااوراسامہ بن زید کو سپہ سالار بنایا۔
اسامہ بن زید | |
---|---|
(عربی میں: أسامة بن زيد بن حارثة) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 615 مکہ |
وفات | سنہ 678 (62–63 سال)[1] مدینہ منورہ |
شہریت | ![]() |
والد | زید بن حارثہ |
والدہ | ام ایمن |
عملی زندگی | |
پیشہ | سائنس دان |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوہ خندق |
54ھ۔ 674ء
حوالہ جات
- مصنف: Aydın Əlizadə — عنوان : Исламский энциклопедический словарь — ناشر: Ansar — ISBN 978-5-98443-025-8
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.