یزید بن زمعہ
نام ونسب
یزید نام، والد کا نام زمعہ تھا، نسب نامہ یہ ہے ،یزید بن زمعہ بن اسود بن مطلب ابن اسد بن عبد العزیٰ قریشی اسدی، ماں کا نام قریبہ تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے،قریبہ بنت ابی امیہ بن مغیرہ بن عبد اللہ بن عمر بن مخزوم ،قریبہ ام المومنین ام سلمہ کی بہن تھیں،یزید کا خاندان زمانۂ جاہلیت سے مشورہ کے عہدۂ جلیل کا حامل چلاآتا تھا، اورظہور اسلام کے وقت یہ اس پر فائز تھے۔[1]
اسلام وہجرت
دعوتِ اسلام کے ابتدائی زمانہ میں مشرف باسلام ہوئے اور ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے۔[2]
غزوات وشہادت
مدینہ آنے کے بعد آنحضرتﷺ کے ساتھ برابر جہاد میں شریک ہوتے رہے،غزوۂ طائف میں بھی آپ کے ساتھ تھے،اتفاق سے میدان جنگ میں ان کا گھوڑا بھڑک کر بھاگا،انہوں نے پکڑ کر شہید کر دیا، کوئی اولاد نہ تھی۔[3]
حوالہ جات
- اصابہ:6/340
- ابن سعد،جلد4،ق1:89
- استیعاب:2/626،
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.