حارث بن ابی ہالہ

حارث بن ابی ہالہ صحابِی رسول تھے۔ اہل سنت کے نظریات کے مطابق آپ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبرٰی کے پہلے شوہر سے فرزند تھے۔ جب مسلمانوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حرم کعبہ میں جا کر توحید کا اعلان کیا تھا تو کفار حضور صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر ٹوٹ پڑے۔ حارث یہ خبر سن کر دوڑے آئے۔ کافروں نے ان کو شہید کر دیا۔ اسلام کی راہ میں وہ پہلے شہید ہیں۔

حوالہ

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.