حارث بن قیس بن خلدہ

حارث بن قيس بن خلدة غزوہ بدر میں شامل ہونے والے انصار صحابہ میں شامل ہیں۔

  • ان کا سلسلہ نسب الحارث بن قيس بن خلدة بن مخلد بن عامر بن زريق بن عامر بن زريق ابن عبد حارثہ بن مالك بن غضب ابن جشم بن الخزرج الانصاری الخزرجی، ثم الزرقی۔ عقبی، بدری ہے۔ ان کی کنیت ابو خالد ہے بیعت عقبہ ،غزوہ بدر و احد میں حاضر تھے جنگ یمامہ میں زخمی ہوئے،ان کی وفات خلافت عمر فاروق میں ہوئی۔[1][2]

حوالہ جات

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. الاصابہ فی تمیز الصحابہ مؤلف: ابن حجر العسقلانی ناشر: دار الكتب العلمیہ بیروت
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.