عمارہ بن حزم
عمارہ بن حزم غزوہ بدر میں شامل انصاری صحابی ہیں۔
نام نسب
عمارہ نام، سلسلۂ نسب یہ ہے،عمارہ بن حزم بن زید بن لوذان بن عمرو بن عبد عوف بن غنم بن مالک بن نجار، والدہ کا نام خالدہ تھا اور انس بن سنان بن وہب بن لوذان کی بیٹی تھیں۔
اسلام
لیلۃ العقبہ میں 70 انصار کے ساتھ بیعت کی۔
مؤخات
محرز بن نضلہ سے اخوت ہوئی۔
غزوات
غزوہ بدر، غزوہ احد، غزوہ خندق اور تمام غزوات میں شریک ہوئے،فتح مکہ میں بنو مالک بن نجار کا علم انہی کے پاس تھا۔
وفات
مرتدین کے جہاد میں خالد بن ولید کے ہمراہ تھے،مسیلمہ کذاب کی جنگ میں جسے یوم یمامہ کہتے ہیں،شہادت حاصل کی۔[1][2]
حوالہ جات
- اسد الغابہ جلد 3 صفحہ 635 حصہ ہفتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
- اصحاب بدر، صفحہ 181، قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.