عیاض بن زہیر

عیاض بن زہیرغزوہ بدر میں شامل ہونے مہاجرین صحابہ میں شامل ہیں۔

نام ونسب

عیاض نام،ابوسعید کنیت،سلسلہ نسب یہ ہے،عیاض بن زہیر بن ابی شداد ابن ربیعہ بن ہلال بن مالک بن ضبہ بن حارث بن فہر قرشی،ماں کا نام سلمی تھا، نانہالی شجرہ یہ ہے،سلمی بنت عامر بن ربیعہ بن ہلال بن مالک بن ضبہ بن حارث۔

اسلام وہجرت

زمانہ اسلام کی تعیین نہیں کی جاسکتی،ہجرت ثانیہ میں حبشہ گئے وہاں سے مدینہ آئے اورکلثوم بن ہدم کے ٹھہرے یہ عیاض بن غنم کے چچا تھے ابن غنم کے کارنامے فتوحات شام میں مشہور ہیں

غزوات

بدرواحد اورخندق وغیرہ تمام غزوات میں آنحضرتﷺ کے ہمرکاب رہے۔

وفات

ان کا انتقال خلافت عثمانی 30ھ شام میں ہوا [1][2]

حوالہ جات

  1. اسد الغابہ ،مؤلف: أبو الحسن عز الدين ابن الاثير الناشر: دار الفكر بيروت
  2. اصحاب بدر،صفحہ 117،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.