آنسہ

آنسہحضرت محمد کے غلام تھے ان کی کنیت ابو مسروح تھی۔

نام ونسب

آنسہ نام،ابومسروح کنیت،سراۃ میں پیدا ہوئے،نسب سے زیادہ ان کے لیے یہ شرف کافی ہے کہ سرورِ عالم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی غلامی کا شرف ان کے پاس تھا۔

اسلام وہجرت

اس شرف کی بنا پر آنسہ دعوتِ اسلام کے آغاز ہی میں مشرف باسلام ہوئے،اورہجرت کے زمانہ میں مدینہ گئے اور سعد بن خثیمہ کے مہمان ہوئے، اورجب تک زندہ رہے،آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی خدمت گزاری محبوب مشغلہ رہا۔

غزوات

ہجرت کے بعد بدرعظمیٰ سمیت تمام غزوات میں شریک ہوئے۔

وفات

ابوبکر صدیق کے عہدِ میں وفات پائی۔[1][2]

حوالہ جات

  1. اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 214حصہ اول مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 132،قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.