یزید بن عامر انصاری

یزید بن عامر بن حدیدہ اصحاب بدر اور انصار صحابہ میں سے ہیں انہیں ابو المنذر انصاری بھی کہا جاتا ہے۔[1]
ان کا پورا نام يزيد بن عامر بن حديدة بن غنم بن سواد بن غنم بن كعب بن سلمہ الانصاری الخزرجی السلمی ان کی والدہ کا نام عائشہ بنت جری ہے ان کی کنیت ابو المنذر تھی۔
اس پر سب متفق ہیں کہ بیعت عقبہ کے 70 صحابہ میں شامل تھے موسیٰ بن عقبہ نے ان کا نام اصحاب بدر میں لیا ہے جب کہ اکثر مؤرخین نے اصحاب بدر و اصحاب احد میں شمار کیا ہے۔[2]

یزید بن عامر انصاری
معلومات شخصیت
پیدائشی نام یزيد بن عامر بن حدیدہ
مقام پیدائش يثرب
کنیت ابو المنذر
والد عامر بن حدیدہ بن عمرو بن سواد
والدہ زینب بنت عمرو بن سنان
رشتے دار بھائی:
قطبہ بن عامر بن حدیدہ
عملی زندگی
طبقہ صحابہ
نسب الخزرجی الانصاری
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں غزوہ بدر
غزوہ احد

حوالہ جات

  1. الاستيعاب فی معرفة الاصحاب،لناشر: دار الجيل، بيروت
  2. اسد الغابہ فی معرفہ الصحابہ،الناشر: دار الكتب العلمیہ بیروت
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.