سہیل بن بیضا

سہیل بن بیضا القرشی غزوہ بدر میں شریک صحابی ہیں۔

نام ونسب

پورا نام و نسب سہیل بن وہب بن ربيعہ بن عمرو بن عامر بن ربيعہ بن ہلال بن مالك بن ضبہ بن الحارث بن فہر بن مالك بن النضر بن كنانہ القرشی الفہری ہے۔

  • ان کی والدہ بیضا کا نام دعد بنت جحدم تھا اور ان کا نسب ضبہ بن الحارث شوہر کے ساتھ مل جاتا ہے سہیل کا نسب نبی کریم سے فہر پر ملتا ہے ۔
  • سہل بن بیضا کے بھائی تھے دونوں غزوہ بدر میں شریک تھے ایک بھائی صفوان بن بیضا بھی صحابی ہیں۔

دو ہجرتیں

سہیل ان بزرگوں میں ہیں جو مکہ میں ایمان لائے ہجرت حبشہ اور ہجرت مدینہ کے جامع تھے۔

وفات

مدینہ منورہ میں میں رسول اللہ کی حیات میں وفات پائی ان کا جنازہ رسول اللہ نے مسجد نبوی میں پڑھایا [1]

  • سیدتنا عائشہ سے روایت ہے کہ واللہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیضاء کے دونوں بیٹوں سہیل اور اس کے بھائی (سہل بن بیضاء) کی نماز جنازہ مسجد ہی میں پڑھی تھی۔[2]

حوالہ جات

  1. ا سد الغابہ جلد چہارم صفحہ 1002،المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. سنن ابوداؤد:جلد دوم:حدیث نمبر 1422
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.