منذر بن عمرو

منذر بن عمرو غزوہ بدر میں شریک انصار صحابی ہیں۔

نام ونسب

منذر نام،اعنق لیموت لقب،قبیلۂ خزرج کے خاندان ساعدہ سے ہیں، سلسلۂ نسب یہ ہے،منذر بن عمرو بن خنیس بن حارثہ بن لوذان بن عبد ود بن زید بن زید بن ثعلبہ بن خزرج بن ساعدہ بن کعب بن الخزرج الکبیر

اسلام

عقبہ ثانیہ میں بیعت کی اور اپنے قبیلہ کے نقیب مقرر ہوئے، سعد بن عبادہ بھی اسی قبیلہ کے نقیب تھے۔

مؤخات

طلیب بن عمیر سے مواخاۃ ہوئی

غزوات

غزوہ بدر اورغزوہ احد میں شریک ہوئے غزوہ احدمیں میسرہ کے افسر تھے۔

وفات

غزوۂ احد کے 4 ماہ بعد صفر کے مہینہ میں انصار کے ستر نوجوان جو قراء کے نام سے مشہور تھے،اشاعت اسلام کی غرض سے نجد بھیجے گئے، منذر اس جماعت کے امیر تھے، بیر معونہ پہونچے تھے کہ رعل اورذکوان کے سواروں نے گھیر لیا، ان لوگوں نے ہر چند کہا کہ ہم کو تم سے کوئی سروکار نہیں، رسول اللہ ﷺ کے کام سے کسی طرف جا رہے ہیں ،ظالموں نے ایک نہ سنی اور سب کو قتل کر ڈالا، صرف منذرؓ باقی رہ گئے، ان سے کہا کہ درخواست کرو تو تم کو امان دیجائے،لیکن ان کی حمیت یہ بے غیرتی گوارا نہیں کرسکتی تھی صاف انکار کر دیا اورجس مقام پر حرام شہید ہوئے تھے وہیں پہنچ کر لڑے اور قتل ہوئے ،آنحضرتﷺ کو خبر ہوئی تو فرمایا: اعنق لیموت!یعنی انہوں نے دانستہ موت کی طرف سبقت کی اس وقت سے ان کا یہ لقب خاص وعام کی زبان زد ہو گیا،[1] یہ اوائل 4ھ کا واقعہ ہے۔[2]

حوالہ جات

  1. طبقات:2/36
  2. اسد الغابہ جلد3 صفحہ 225حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.