عبد اللہ بن مغفل
عبد اللہ بن مغفل بن عبد غنم اور بعض عبد نہم لکھتے ہیں صحابی رسول ہیں ان کی کنیت ابو سعید تھی پورا نسب یہ ہے عَبْد اللَّه بْن مغفل بْن عَبْد غنم بْن عفيف بن أسحم ابن رَبِيعة بْن عداء، وقيل: عدي،بْن ثعلبة بْن ذؤيب یہ ان دس لوگوں میں سے ہیں جنہیں حضرت عمر نے بصرہ میں دین کی تبلیغ کے لیے روانہ کیا۔ یہ وہ پہلے صحابی ہیں جو تستر شہر کے دروازے سے سب سے پہلے داخل ہوئے۔ جب تستر فتح ہوا۔ بیعت رضوان کے موقع پر جن درختوں کی شاخوں سے سایہ کیا گیا ان کو شاخوں کو انہوں نے پکڑ رکھا تھا۔ آپ کی وفات 59ھ میں بصرہ میں ہوئی[1]
حوالہ جات
- اسد الغابہ، ابن اثیر،حصہ ششم،صفحہ 373، المیزان پبلیکیشنز لاہور
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.