حارث بن خالد

حارث بن خالدمہاجرین اولین میں شمار ہوتا ہے۔

نام ونسب

حارث نام، والد کا نام خالد تھا، نسب نامہ یہ ہے ،حارث بن خالد بن صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ۔

اسلام وہجرت

دعوت کے ابتدائی زمانہ میں اسلام لائے اوردوسری ہجرت میں مع اپنی اہلیہ ریطہ کے حبشہ گئے۔

وفات

حبشہ میں ان کے چاراولادیں ہوئیں، موسیٰ،عائشہ،زینب اورفاطمہ ،حبشہ سے مدینہ کی واپسی میں ایک مقام پر پانی پیا، اس میں زہر ملا تھا، اس کے اثر سے گھر کا گھر صاف ہو گیا، البتہ خودبچ گئے اور راہ خدا میں پورے گھر کو دفنا کر یکہ وتنہا مدینہ آئے،آنحضرتﷺ نے ان کی دلجمعی کے لیے یزید بن ہاشم کے غلام کی لڑکی سے شادی کردی۔[1]

حوالہ جات

  1. اسد الغابہ جلد 1 صفحہ 454حصہ دوم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.