میمونہ بنت حارث
ام المؤمنین میمونہ بنت حارث (عربی: ميمونه بنت الحارث) محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی ازواج میں سے ایک تھیں۔
میمونہ بنت حارث | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 594 مکہ |
وفات | سنہ 673 (78–79 سال) مسجد عائشہ ، مکہ ، سلطنت امویہ |
مدفن | جنت البقیع ، مدینہ منورہ |
شوہر | ابو رہم بن عبدالعزیٰ (–629) محمد بن عبداللہ (629–8 جون 632) |
والدہ | ہند بنت عوف بن زہیر |
بہن/بھائی | |
خاندان
میمونہ 594ء میں پیدا ہوئیں۔ آپ کے والد کا نام حارث بن حزن تھا۔ میمونہ کا اصل نام "برہ" تھا لیکن حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کا نام میمونہ رکھ دیا۔ ان کی ایک بہن ام امؤمنین زینب بنت خزیمہ ہلالیہ ہیں اور ان کی دیگر چار بہنیں اسماء بنت عمیس (زوجہ صحابیٔ رسول اور پہلے خلیفہ راشد ابوبکر صدیق)، سلمیٰ بنت عمیس (زوجہ صحابیٔ رسول اور دوسرے خلیفہ راشد عمر فاروق)، لبابہ اور عزہ تھیں۔ ان سب کی والدہ ہند بنت عوف تھیں اسی لیے انہیں عرب میں عظیم تریں دامادوں کی ساس کہا جاتا ہے۔
ازدواجی زندگی
میمونہ کی پہلی شادی مسعود بن عمرو سے ہوئی، ان سے علیحدگی کے بعد ابورہم بن عبد العزی کے نکاح میں آئیں۔ ابورہم 7ھ ( 628ء ) میں وفات پا گئے اور اسی سال آپ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے نکاح میں آئیں۔ نکاح کے وقت آپ کی عمر 36 برس اور حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عمر مبارک 60 برس تھی۔
وفات
وہ 674ء میں خلافت امویہ کے پہلے خلیفہ امیر معاویہ کے دور میں 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
حوالہ جات
|
◈ ◈ |