جمانہ بنت ابی طالب

جُمَانَہ بنت ابی طالب (عربی : جمانة بنت أبي طالب) ایک صحابیہ، محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی پہلی عم زاد اور علی بن ابی طالب کی بہن تھیں۔[1]

جمانہ بنت ابی طالب
معلومات شخصیت
مقام پیدائش مکہ  
مقام وفات مدینہ منورہ  
والد ابو طالب  
والدہ فاطمہ بنت اسد  
بہن/بھائی

نام و نسب

جمانہ محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے چچا ابوطالب کی بیٹی تھیں۔ ان کی والدہ کا نام فاطمہ بنت اسد تھا۔ ان کی شادی ان کے عم زاد ابو سفیان بن حارث سے ہوئی تھی۔ ان کے بیٹے کا نام جعفر بن ابو سفیان (عربی: جعفر بن أبي سفيان) تھا۔[2]

سوانح

جمانہ بنت ابی طالب کا نام کتب میں بہت کم ملتا ہے۔ قاضی محمد سلیمان منصور پوری نے اپنی تحریر میں لکھا ہے کہ ابو طالب کی اولاد میں جمانہ کا نام بھی ملتا ہے مگر ان کے حالات سے کوئی آگاہی نہیں ہوتی۔ اسحاق بن راہویہ نے لکھا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پیداوار خیبر میں سے تیس وسق خرما جمانہ بنت ابی طالب کے لیے مقرر فرمائے تھے۔ اس بیان سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ خلعت اسلام سے مشرف تھیں اور جمانہ فتح خیبر تک حیات تھیں۔

وفات

جمانہ کی وفات محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی حیات میں مدینہ منورہ میں ہوئی۔

حوالہ جات

  1. الطبقات الكبرى - ابن سعد -ج8 - ص38
  2. الإصابة في تمييز الصحابة - ابن حجر - ج8 - ص63
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.