کبشہ بنت ثابت
كبشہ بنت ثابت جو حسان بن ثابت کی بہن ہیں انہیں کبیشہ بھی کہا جاتا ہے، ان کا لقب برضاء ہے۔
پورا نام كبشہ بنت ثابت بن منذر بن حرام انصاریہ،یہ قبیلہ انصار کی بہت ہی جاں نثار صحابیہ ہیں ایک مرتبہ رسول ﷲ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ان کی مشک کے منہ سے اپنا منہ لگا کر پانی نوش فرما لیا تو کبشہ نے اس مشک کا منہ کاٹ کر تبرکاً اپنے پاس رکھ لیا۔[1]
ایک صحابیہ کبشہ انصاریہ کے گھر حضور تشریف لے گئے اور ان کی مشک کے منہ سے آپ نے اپنا منہ لگا کر پانی نوش فرما لیا تو کبشہ نے اس مشک کا منہ کاٹ کر تبرکاً اپنے پاس رکھ لیا۔[2][3] ان کو کاٹ کر رکھ لینا بغرض تبرک تھا کہ چونکہ اس سے حضور (صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم) کا دہن اقدس لگا ہے، یہ برکت کی چیز ہے اور اس سے بیماروں کو شفا ہوگی۔
مزید دیکھیے
حوالہ جات
- الاستیعاب، باب النساء، باب الکاف 3511، کبشۃ الأنصاریۃ، ج4، ص460
- سنن ابن ماجہ، کتاب الاشربۃ، باب الشرب قائما، الحدیث:3423، ج4، ص 80
- سنن الترمذی، کتاب الأشربۃ، باب ماجاء في الرخصۃ۔۔.إلخ، الحدیث:1899، ج3، ص355.
This article is issued from
Wikipedia.
The text is licensed under Creative
Commons - Attribution - Sharealike.
Additional terms may apply for the media files.