طب نبوی

طب نبوی سے مراد رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا بتایا ہوا کسی بیماری کا علاج یا ادویات۔ نبی اکرم صلى اللہ علیہ وسلم کی طبیبانہ سیرت سے خاص طورپر یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ نے مریضوں کو یہ ہدایت فرمائی ہے کہ وہ علاج کے لیے ماہر اطباء کو تلاش کریں اور کلی اعتماد کے ساتھ اپنے امراض کا حال بتائیں اور انکی ہدایات پرعمل کریں’ اور طبیب جودوا تجویز کرے اس کو استعمال کریں’ اور دواکے ساتھ اللہ تعالى سے صحت وشفاء کی دعا کریں کیونکہ سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے’ اور دعائیں بھی طبع زاد نہیں بلکہ نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم سے ماثورومنقول دعاؤں کو یاد کرکے پڑھیں-

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.