مالک بن ربیعہ بن البدن

مالک بن ربیعہ البدن غزوہ بدر میں شامل ہونے والے صحابہ میں شامل ہیں۔ابو اسیدساعدی کنیت سے مشہور ہیں۔

مالک بن ربیعہ بن البدن
معلومات شخصیت
عملی زندگی
پیشہ محدث  

نام ونسب

ان کا پورا نسب مالك بن ربيعہ بن البدن بن عامر بن عوف بن حارثہ بن عمرو بن الخزرج بن ساعدة بن كعب بن الخزرج ہے، ابو اسيد الساعدی ان کی کنیت ہے۔ ان کے دادا کا نام البدن تھا انصاری خزرجی اور ساعدی تھے وہ فرماتے تھے کہ اگر بدر میں تمہارے ساتھ ہوتا تو میں وہ گھاٹی تمہیں دکھاتا جہاں میں نے بلا شک و شبہ فرشتوں کو اترتے دیکھا تھا[1]

اسلام

ہجرت سے قبل اسلام لائے

غزوات

غزوہ بدر، غزوہ احد اور جملہ غزوات میں شریک رہے آخری عمر میں بینائی جاتی رہی۔ غزوہ بدرکی شرکت صحیح بخاری میں مذکور ہے،فتح مکہ میں بنو ساعدہ کا جھنڈا ان کے پاس تھا۔

وفات

60ھ میں مدینہ میں انتقال ہوا اصحاب بدر میں آخری شخص تھے جن کا انتقال ہوا [2]

حوالہ جات

  1. ااسد الغابہ جلد 3 صفحہ 86حصہ ہشتم مؤلف: ابو الحسن عز الدين ابن الاثير ،ناشر: المیزان ناشران و تاجران کتب لاہور
  2. اصحاب بدر،صفحہ 190قاضی محمد سلیمان منصور پوری، مکتبہ اسلامیہ اردو بازار لاہور
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.