طلحہ بن عبید اللہ
طلحہ مکمل نام طلحہ بن عبید اللہ ابومحمد کنیت،فیاض اورخیرلقب،والد کا نام عبید اللہ اوروالدہ کا نام صعبہ تھا، اسلام قبول کرنے والے پہلے آٹھ افراد میں سے ایک اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے صحابی تھے۔ آپ عشرہ مبشرہ میں بھی شامل ہیں جنہیں زندگی میں ہی جنت کی بشارت دے دی گئی۔ غزوہ احد اور جنگ جمل میں انکا خاص کردار رہا۔[1][2] پورا سلسلہ نسب یہ ہے،طلحہ بن عبید اللہ بن عثمان بن عمروبن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب بن لوی ابن غالب القرشی التیمی،چونکہ مرہ بن کعب آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اجداد میں سے ہیں اس لیے طلحہ کا نسب چھٹی ساتویں پشت میں حضرت سرورکائنات صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے مل جاتا ہے۔
طلحہ بن عبید اللہ | |
---|---|
طلحہ بن عبید اللہ | |
![]() | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | سنہ 595 مکہ |
وفات | سنہ 656 (60–61 سال) بصرہ |
وجۂ وفات | لڑائی میں مقتول |
شہریت | ![]() |
زوجہ | ام کلثوم بنت ابو بکر حمنہ بنت جحش |
اولاد | محمد بن طلحہ ، ام اسحاق بنت طلحہ ، زکریا بن طلحہ ، یوسف بن طلحہ ، عائشہ بنت طلحہ |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان ، عسکری قائد |
عسکری خدمات | |
لڑائیاں اور جنگیں | غزوۂ بدر ، غزوہ احد ، جنگ جمل |
حدیث میں ذکر
ان 10 صحابہ کرام کا ذکر عبدالرحمن بن عوف کی روایت کردہ حدیث میں ہے کہ:
عبدالرحمن بن عوف بیان کرتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
ابوبکر جنتی ہیں، عمر جنتی ہیں، عثمان جنتی ہيں، علی جنتی ہیں، طلحہ جنتی ہیں، زبیر جنتی ہیں، عبدالرحمن جنتی ہیں، سعد جنتی ہيں، سعید جنتی ہیں، ابوعبیدہ جنتی ہیں۔[13]
حوالہ جات
- Hadith - Chapters on Virtues - Jami` at-Tirmidhi - Sunnah.com - Sayings and Teachings of Prophet Muhammad (صلى الله عليه و سلم)
- http://www.usc.edu/org/cmje/religious-texts/hadith/abudawud/040-sat.php#040.4632
- ابن سعد قسم اول :3/53
- اسد الغابہ:3/59
- طبقات ابن سعد قسم اول جزوثالث صفحہ 154
- فتح الباری:7/66
- بخاری کتاب المغازی غزوۂ احد
- اسد الغابہ:3/161
- فتح الباری : 7/66
- طبقات ابن سعد:158
- مسند ابن حنبل :1/163
- کنز العمال:6/413
- جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر1713