ثمود

ثمود (عربی:ثِمود) قدیم جزیرۃ العرب کی قوم جو پہلے ہزارے ق م سے تقریباً محمدﷺ کے عہد تک رہے ہیں۔ قوم کے مورثِ اعلیٰ کا نام ثمود تھا اور مشہور نسب نامہ یہ ہے۔ ثمود بن جشیر بن ارِم بن سام بن نوح علیہ السلام۔ عاد جس طرح جنوبی اور مشرقی عرب کے مالک تھے، ثمود اس کے مقابل مغربی اور شمالی عرب پر قابض تھے۔ ان کے دار الحکومت کا نام حجر تھا۔ یہ شہر حجاز سے شام کو جانے والے قدیم راستہ پر واقع تھا۔ اب عموماً اس شہر کو مدائن صالح کہتے ہیں۔ یہ شمالی عرب کی ایک زبردست قوم تھی۔ فن تعمیر میں عاد کی طرح اس کو بھی کمال حاصل تھا۔ پہاڑوں کو کاٹ کر مکان بنانا، پتھروں کی عمارتیں اور مقبرے تیار کرتا اس قوم کا خاص پیشہ تھا۔ یہ یادگاریں اب تک باقی ہیں۔ ان پر ارامی و ثمودی خط میں کتبے منقوش ہیں۔

ثمودی آثار

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.