یعقوب (اسلام)

یعقوب علیہم السلام کا لقب اسرائیل ہے۔ اس کا معنی ہے عبد اللہ۔ اللہ کا بندہ۔[1] یعقوب کو مسلمان، یہودی اور مسیحی نبی مانتے ہیں۔ آپ اسحاق علیہ السلام کے بیٹے اور ابراہیم علیہ السلام کے پوتے تھے۔ یوسف علیہ السلام آپ ہی کے بیٹے تھے۔ آپ کا ذکر عہد نامہ قدیم میں ایک سو ستر سے زائد بار[2] اور قرآن میں نام کے ساتھ دس سورتوں میں سولہ بار آیا ہے۔[3]

یٰعقوب علیہ السّلام
وجہ وفات طبعی
قبر مسجد خلیل، فلسطین
والد اسحاق علیہ السلام
والدہ رفقہ
آسمانی کتابوں میں ذکر یعقوب (بائبل)
پیشرو نبی اسحاق علیہ السلام
جانشین نبی یوسف علیہ السلام

نسل

آپ کی نسل سے بنی اسرائیل ہے

قرآن میں ذکر

قرآن میں آپ کا ذکر کئی بار آیا ہے آپ کا ذکر سورۃ یوسف میں بھی آیا ہے۔

واقعات

آپ اسحاق علیہ السلام کے بیٹے تھے بچپن ہی سے بے حد شریف اور علم و شعور کے مالک تھے۔ آپنے والد اسحاق کے بعد نبوت کے منصب پر فائز ہوئے آپ کا علاقہ نبوت شہر کنعان تھا۔ وہاں آپ نے کافی عرصہ نبوت کے فرائض سر انجام دیے آپ کو کنعانی یعنی عبرانی آپ کو "اسرائیل" یعنی اللہ کا بندہ کہہ کر پکارتے تھے۔ کافی عرصہ بعد آپ کو ایک عبرانی لڑکی راحیل(یوسف کی ماں) سے عشق ہو گیا اور راحیل بھی آپ سے بے حد عشق کرتی تھی۔ راحیل کا باپ اس شہر کا گورنر تھا۔ یعقوب(ع) اپنا رشتہ لے کر راحیل کے باپ کے پاس گئے لیکن اس نے اس رشتے سے انکار کر دیا۔ تاہم یعقوب(ع) کی بے حد اسرار کے بعد وہ آپ(ع) سے رشتہ جڑنے کے لیے راضی ہو گیا۔ لیکن اس پر اس کی چند شرائط تھیں وہ شرائط درج ذیل ہیں:* راحیل سے شادی کرنے سے پہلے یعقوب(ع) کو راحیل کی بڑی بہن لیاہ سے شادی کرنی ہوگی۔* یعقوب(ع) کو پورے 40(چالیس) سال تک بغیر کسی پیسے کے راحیل کے باپ کی بکریاں چرانی ہوں گی۔ چنانچہ یعقوب(ع) ان تمام شرائط پر کھڑے اُترے اور اپنی محبت راحیل کے ساتھ چین کی زندگی گزاری۔ یہ واقعہ عشق کی ایک عظیم قربانی کو بیان کرتا ہے نہیں تو کوئی بھلا کسی کی بکریاں چالیس سال تک بغیر کسی پیسے کے چراتا ہے کبھی بھی نہیں۔۔۔۔۔

پھر آپ واپس لوگوں کو دینِ ابراہیمی(اسلام) کی دعوت دینے میں جُٹ گیئے۔ کئی سال بعد آپ کے بیٹے یوسف کو ایک خواب آیا کہ :اس کو سورج،چاند اور دس ستارے سجدہ کر رہے ہیں۔ یعقوب(ع) نے یوسف کو یہ خواب اپنے بھائیوں کو بتانے سے منع فرمایا۔۔۔ تاہم یوسف نے ایسا ہی کیا۔ لیکن یعقوب(ع) کی دوسری بیوی لیاہ(راحیل کی بڑی بہن) نے آپ(ع) کی باتیں سن لیں اور اپنے دس بیٹوں کو بتا دی یہ بات سن کر ان دس بیٹوں کو بہت غصہ آیا اور انہوں نے یوسف کو لے جاکر مارنے کا منصوبہ بنایا انہوں نے یعقوب(ع) سے اجازت مانگی تو انہوں نے منع فرما دیا پھر وہ سب اپنی ماں لیاہ کے پاس گیئے اور اس سے درخواست کی کہ وہ یعقوب(ع) سے انہیں یوسف کو لے جانے کی اجازت دلا دیں۔ لیاہ(دس بیٹوں کی ماں) کے اسرار پر اپ نے انہیں یوسف کو لے جانے کی اجازت دے دی۔ اور انہوں نے یوسف کو کنویں میں پھینک کر اس کی قمیض پر بکری کا خون لگا کر واپس چلے گیئے۔ جب یعقوب(ع) نے ان سے یوسف کا پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یوسف کو بھیڑیا کھا گیا ہے اس پر یعقوب(ع) بے حد غمگین ہوگیئے اور انہوں نے اس بات کو ماننے سے انکار کر دیا۔ جب انہوں نے یعقوب(ع) کو یوسف کی خون سے بھری ہوئی قمیض دکھائی تو یعقوب(ع) کا سینا کھول اٹھا اس پر وہ بہت غمگین ہو گئے۔ جب آپ نے اس قمیض پر غور فرمایا تو دیکھا کہ قمیض تو کہیں سے نہیں پھٹی تو یوسف کو بھیڑیے نے کیسے کھالیا۔ اپ(ع) نے فرمایا: اگر یوسف کو بھیڑیوں نے کھایا ہے تو پھر یہ کیسے ممکن ہے کہ یوسف کی قمیض کہیں سے نہیں پھٹی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد آپ(ع) کافی عرصہ اپنے بیٹوں سے ناراض رہے یہاں تک کہ بیٹوں سے الگ ہو کر اپنا الگ گھر بنالیا۔ یوسف کی جدائی کے بعد آپ(ع) پورا پورا دن کمرے میں رہ کر روتے رہتے یہاں تک کہ رو رو کر آپ(ع) کی بینائی بھی چلی گئی۔ اس کے تقریباً 40 سال بعد آپ کو معلوم ہوا کہ یوسف عزیزِمصر ہے اور مصر میں آپ(ع) کا انتظار کر رہا ہے تو آپ(ع) سے برداشت نہ ہوا کہ آپ(ع) اتنی طاقت ہو کہ آپ اُڑ کر یوسف کے پاس پہنچ جایئں لیکن آپ(ع) تو اندھے تھے آپ(ع) اتنا سفر کیسے کرتے تو یوسف نے اپنے ایک بھائی لاوی کے ہاتھ ایک قمیض بھیجی جو ابراہیم علیہ السلام جو یعقوب(ع) کے دادا ان کی تھی جو انہوں نے اپنے بیٹےاسحاق علیہ السلام اور اسحاق(ع) نے یعقوب(ع) اور یعقوب نے اپنے بیٹے یوسف کو دی تھی بھجوائی یعقوب(ع) نے وہ قمیض اپنی انکھوں پر رکھی اور اللہ کے کرم سے آپ(ع) کی بینائی واپس آگئ۔ پھر آپ(ع) یوسف سے ملنے مصر گیئے جہاں4000(چار ہزار)مصری آپ(ع) کے استقبال میں کھڑے تھے پھر آپ(ع) اپنے بیٹے یوسف سے ملے اور خوشی خوشی زندگی بسر کی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد آپ(ع) 24(چوبیس)سال مصر میں رہے پھر 147(ایک سو سنتالیس) سال کی عمر میں وفات پاگئے آپ(ع)کی وفات پر اہلِ مصر 70(ستر) روز تک روئے آپ(ع) اپنے باپ،دادا اسحاق و ابراہیم کے ساتھ مسجدِ خلیل جو فلسطین میں ہے دفن ہیں۔

اولاد و ازواج

قرآن میں یعقوب کے بارہ بیٹوں کا ذکر ہے لیکن ان کے نام اور ان کی ماؤں کے نام مذکور نہیں، سوائے یوسف نبی کے جن کے نام پر پوری سورہ قرآن میں ہے اور جن کے حالات کو قدرے تقصیل سے بیان کیا گيا ہے۔[4] جبکہ عہد نامہ قدیم میں آپ کی دو بیویوں اور دو باندیوں اور ان کے بارہ بیٹوں کا ذکر نام کے ساتھ آیا ہے۔[5]

==جدید تحقیقات آثار قدیمہ==یوسف علیہ السلام یعقوب علیہ السلام کے بیٹے تھے اور قرآن میں یعقوب علیہ السلام کے 12 بیٹوں کا ذکر ہے یوسف علیہ السلام اور بن یامین یہ دونوں اپنے خاص بھائی تھے

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. تفسیر ضیاء القرآن پیر کرم شاہ سورۃ البقرہ:آیت45
  2. کلید الکتاب، صفحہ 1675، دسویں اشاعت، مسیحی اشاعت خانہ، لاہور
  3. اطلس القرآن (اردو ترجمہ)،شوقی ابو الخلیل، صفحہ 108، دارالسلام لاہور
  4. قرآن، سورہ یوسف۔
  5. عہد نامہ قدیم؛ پیدائش، اس کا 3/4 حصہ یعقوب اور ان کے خاندان کے حالات بیان کرتا ہے، جن میں سے کئی بیانات کو مسلمان نہیں مانتے۔
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.