ذمی

غیر مسلم جنہیں اسلامی سلطنت میں پناہ دی گئی ہو۔ ان سے جزیہ لیا جاتا تھا۔ اس کے عوض ان کو فوجی خدمات سے مستثنی کرکے ان کی جان و مال کی حفاظت کی جاتی تھی۔ وہ اپنے فرائض مذہبی ادا کر سکتے تھے اور مذہبی عمارتوں کی مرمت کرا سکتے تھے۔ لیکن نئی عبادت گاہیں تعمیر نہیں کر سکتے تھے۔ جب اہل اسلام کسی ملک پر قبضہ کرتے تھے اور وہاں کے لوگ اطاعت اختیار کرکے جزیہ دینے پر آمادہ ہو جاتے تھے تو وہ اہل ذمہ یا ذمی کہلاتے تھے۔ ابتدا میں یہ رعایت صرف مسیحیوں اور یہودیوں اور صابئین کے لیے مخصوص تھی۔ لیکن بعد میں دوسرے مذہبوں کے ساتھ بھی یہی سلوک کیا جانے لگا۔ بعض سلاطین نے ان کے واسطے مخصوص لباس متعین کر دیا تھا۔

زمرہ جات

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.