صالح

صالح علیہ السلام ایک نبی کا نام ہے جن کا قرآن مجید اور بائبل کے عہدنامہ قدیم میں ذکر آیا ہے۔ یہ قومِ ثمود کی طرف مبعوث کیے گئے۔

صالح علیہ السلام
صالح مع علیہ السلام اسلامی خطاطی نام
وجہ وفات طبعی
قبر مکہ مکرمہ
والد عبیر بن سیّاف
علاقۂ بعثت مدائن صالح
شمار 6 (چھٹے)
آسمانی کتابوں میں ذکر سلح (بائبل)
پیشرو نبی ہود علیہ السلام
جانشین نبی ابراہیم علیہ السلام

خاندان و نسب

اپ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے سام کی نسل میں سے ہیں اپ کا سلسلۂ نسب کچھ یوں ہے:-

صالح بن عبیر بن سیّاف بن ماشیح بن عبید بن خاضر بن ثمود بن عرم بن سام بن نوح ہے۔

اس سے یہ معلوم پڑتا ہے کہ اپ نوح علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔

واقعہ

آج سے کم سے کم چار ہزار سال پہلے حجاز مقدس اور تبوک کے درمیان حجر نامی جگہ میں ایک قوم قوم ثمود آباد تھی یہ جگہ اج کل مدائن صالح کے نام سے مشہور ہے۔ یہ ایک پہاڑی علاقۂ ہے۔ اس قوم نے بہت ترقی کی ان کی ترقی کی وجہ یہ تھی کہ یہ لوگ پہاڑوں میں گھر بنا کر رہتے تھے جس کی وجہ سے دشمن کبھی ان سے جیت نہ پاتے۔

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.