بدر

بدر کا پورا نام بدر حنین ہے جو سعودی عرب کے صوبہ المدینہ میں مدینہ منورہ شہر سے 80 میل دور، شام کو جانے والی سڑک پر ایک گاؤں ہے۔ یہیں پر اسلام کی پہلی جنگ لڑی گئی تھی جس میں اسلام کے 313 جانبازوں نے جفسر مکہ کے ایک ہزار کے لشکر کو مات دی حالانکہ ان کے پاس صرف دو گھوڑے تھے یعنی فوج میں سوار سپاہیوں کی تعداد 2 تھی شمشیریں اور تلواریں نہ ہونے کے برابر تھیں۔

وہ میدان جہاں پر رسول اللہ ﷺ کی قیادت میں مسلمان فوج نے کفار کو شکست دی

غزوہ بدر 624ء

جہاں بمطابق مارچ 624ء میں مسلمانوں اور قریش کے درمیان حق و باطل کا اولین معرکہ پیش آیا۔ جو غزوہ بدر کے نام سے مشہور ہوا۔ یہاں مسلمانوں کو فتح نصیب ہوئی۔

مسلم ذرائع کے مطابق اس وقت کے قریش سردار ابوجہل نے کہا تھا کہ: "اللہ کی قسم ہم اس وقت تک واپس نہیں جائیں گے جب تک ہم بدر میں ڈیرے نہ ڈال لیں۔ ۔[1] ہم وہاں تین دن گزاریں گے، اونٹ قربان کریں گے، کھائیں گے اور شراب پئیں گے۔ اور لڑکیاں ہمارے لیے کھیلیں گی اور عرب والے سن لیں گے کہ ہم یہاں اکٹھے ہو گئے ہیں اور وہ مستقبل میں ہماری عزت کریں گے۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

بیرونی روابط

This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.