بت سبع

بت سبع[1] یا بتشابع[2] (انگریزی: Bathsheba، عبرانی: בַּת שֶׁ֫בַע، بت-شبا‘، "قسم یا عہد کی بیٹی"؛ عربی: بثشبع، "ابنة القسم") عبرانی کتاب مقدس کے مطابق مملکت اسرائیل کے بادشاہ داؤد کی زوجہ اور شاہ سلیمان کی والدہ تھی۔ کتاب سموئیل۔2 [3] میں داؤد اور بت سبع کے بارے میں ایک نامناسب کہانی میں موجود ہے جسے کتاب تواریخ۔1 میں حذف کر دیا گیا ہے۔ اسلامی نقطۂ نظر بھی اس کہانی کی توثیق نہیں کرتا۔

بت سبع
(عبرانی میں: בת שבע) 
 

معلومات شخصیت
شوہر حتی اوریاہ
داؤد  
اولاد شاہ سلیمان ، ناتن  
والد الیعام  
خاندان آل داؤد  

بائبل کے مطابق یہ الیعام[4] اور عمی ایل[5] کی بیٹی تھی دونوں ناموں کو مطلب عبرانی میں یکساں ہے یہ حتی اوریاہ کی بیوی تھی[4] جو شاہ داؤد کی فوج میں ایک سپاہی تھا داؤد نے اوریاہ کی غیر حاضری میں جب وہ جب وہ جنگی محاذ پر لڑ رہا تھا بت سبع سے زنا کیا اور جب وہ حاملہ ہو گئی تو کوشش کی کہ اُس کا خاوند اُس کا خاوند اس کے پاس آئے جب وہ اس میں ناکام ہوا تو اوریاہ کو گھسمان میں بھجوا کر قتل کروا دیا[6] اس کے بعد داؤد نے بت سبع سے شادی کر لی اور وہ محل میں رہنے لگی۔ اُس کے چار بیٹے سِمعا، سُوباب، ناتن اور سلیمان ہوئے[7] اس نے ناتن نبی کی مدد سے اودنیاہ کے سلطنت چھیننے کی سازش کو ناکام بنا دیا اور اپنے بیٹے سلیمان کو تخت کا جانشین بنانے میں کامیاب ہوئی۔[8]

وہ بڑی حاضر دماغ اور باتدبیر خاتون تھی۔ اس نے شاہ داؤد پر اُس کے آخری ایام تک اثر و رسوخ رکھا۔ روایت ہے کہ امثال باب 31 کو بت سبع نے اپنے بیٹے سلیمان کی فرعون کی بیٹی سے شادی کے موقع پر نصیحت کے طور پر لکھا۔ ١ تواریخ میں اسے بت سُوع بھی کہا گیا ہے۔

اس کے کُل چار بیٹے تھے سلیمان کے علاوہ تین بیٹوں کا نام سِمعا، سُوباب اور ناتن تھا۔[9]

علمائے اسلام شاہ داؤد کا بت سبع سے زنا کرنے کو مسترد کرتے ہوئے اس کہانی کو من گھڑت تصور کرتے ہیں۔

حوالہ جات

  1. پروٹسٹنٹ بائبل نام
  2. کاتھولک بائبل نام
  3. 2 Samuel 11 / Hebrew - English Bible / Mechon-Mamre
  4. پرانا عہد نامہ، 2 سموئیل 11: 3
  5. پرانا عہد نامہ، 1 تواریخ 3: 5
  6. پرانا عہد نامہ، 2 سموئیل 11: 6
  7. پرانا عہد نامہ 2 تواریخ 3: 5
  8. پرانا عہد نامہ 1 سلاطین ب 1
  9. پرانا عہد نامہ، 2 تواریخ 3: 5
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.