پوتیفار

پوتیفار یا فوطیفار (Potifar یا Potiphar) (تلفظ: /ˈpɒtɨfər/)[1] فرعون کا ایک حاکم جس کا ذکر یوسف کے مصر آنے کے سلسلہ میں کیا گیا ہے۔ یوسف کو فوطیفار نے اسمٰعیلیوں سے خرید کر اُسے اپنے گھر کا منتظم بنایا۔ اُس کی بیوی نے یوسف پر جھوٹا الزام لگایا چنانچہ وہ قید میں ڈالے گئے۔ قرآن میں اس کا ذکر نام کے بغیر ہے۔ کتاب مقدس میں پوتیفار کی بیوی کا نام موجود نہیں، یہودی اور مسلم روایات کے مطابق اس کا نام زلیخا بیان کیا جاتا ہے۔

حوالہ جات

  1. عبرانی: פּוֹטִיפַר / פּוֹטִיפָר, جدید Potifar طبری Pôṭîp̄ar / Pôṭîp̄ār; عربی: بوتيفار ; مصری ماخذ: p-di-p-rʿ "وہ جسے رع دیوتا نے بخشا ہے"
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.