صالح
صالح علیہ السلام ایک نبی کا نام ہے جن کا قرآن مجید اور بائبل کے عہدنامہ قدیم میں ذکر آیا ہے۔ یہ قومِ ثمود کی طرف مبعوث کیے گئے۔
صالح علیہ السلام | |
---|---|
صالح مع علیہ السلام اسلامی خطاطی نام | |
وجہ وفات | طبعی |
قبر | مکہ مکرمہ |
والد | عبیر بن سیّاف |
علاقۂ بعثت | مدائن صالح |
شمار | 6 (چھٹے) |
آسمانی کتابوں میں ذکر | سلح (بائبل) |
پیشرو نبی | ہود علیہ السلام |
جانشین نبی | ابراہیم علیہ السلام |
مضامین بسلسلہ اسلامی انبیاء |
---|
معلومات |
آدم علیہ السلام -
ادریس علیہ السلام - نوح علیہ السلام - ہود علیہ السلام - صالح علیہ السلام - ابراہیم علیہ السلام - لوط علیہ السلام - اسماعیل علیہ السلام - اسحاق علیہ السلام - یعقوب علیہ السلام - یوسف علیہ السلام - ایوب علیہ السلام - ذو الکفل علیہ السلام - شعيب علیہ السلام - موسیٰ علیہ السلام - ہارون علیہ السلام - داؤد علیہ السلام - سلیمان علیہ السلام - یونس علیہ السلام - الیاس علیہ السلام - الیسع علیہ السلام - زکریا علیہ السلام - یحییٰ علیہ السلام - عیسیٰ علیہ السلام - محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم - |
اہم واقعات
|
نظریات |
◈ ◈ |
خاندان و نسب
اپ حضرت نوح علیہ السلام کے بیٹے سام کی نسل میں سے ہیں اپ کا سلسلۂ نسب کچھ یوں ہے:-
” | صالح بن عبیر بن سیّاف بن ماشیح بن عبید بن خاضر بن ثمود بن عرم بن سام بن نوح ہے۔ | “ |
اس سے یہ معلوم پڑتا ہے کہ اپ نوح علیہ السلام کی نسل سے ہیں۔
واقعہ
آج سے کم سے کم چار ہزار سال پہلے حجاز مقدس اور تبوک کے درمیان حجر نامی جگہ میں ایک قوم قوم ثمود آباد تھی یہ جگہ اج کل مدائن صالح کے نام سے مشہور ہے۔ یہ ایک پہاڑی علاقۂ ہے۔ اس قوم نے بہت ترقی کی ان کی ترقی کی وجہ یہ تھی کہ یہ لوگ پہاڑوں میں گھر بنا کر رہتے تھے جس کی وجہ سے دشمن کبھی ان سے جیت نہ پاتے۔