اسحاق (اسلام)

پیغمبر۔ قرآن مجید کی سورہ ہود، حجر، زاریات، انعام،بقرۃ میں آپ کا مجملاً ذکر ہے۔ سورہ مریم (آیہ 49) اور سورہ الصفت (آیہ 112) کے مطابق آپ اللہ کے برگزیدہ نبی تھے۔ بائبل کے مطابق آپ ابراہیم کے چھوٹے بیٹے تھے اور سارہ آپ کی والدہ تھیں۔ آپ پیدا ہوئے تو ابراہیم کی عمر 100 سال اور سارہ کی 90 سال تھی۔ جائے پیدائش و وفات سرزمین شام ہے۔

اسحاق علیہ السّلام
وجہ وفات طبعی
قبر مسجد خلیل، فلسطین
والد ابراہیم علیہ السلام
والدہ سارہ
شمار اسلامی انبیاء کے حساب سے نویں نمبر پر
منسوب دین دین ابراہیمی
آسمانی کتابوں میں ذکر اِسحاق/اِضحاق (بائبل)
پیشرو نبی ابراہیم علیہ السلام
جانشین نبی اسماعیل علیہ السلام

بائبل نے اسحاق کو ذبیح اللہ کہا ہے۔ قرآن کی سورہ الصفت میں بھی بھی ابراہیم کی قربانی کے واقعہ کا تذکرہ ہے، مگر ان کے کسی فرزند کا نام مذکور نہیں۔ علمائے اسلام کی اکثریت کا نظریہ یہ ہے کہ وہ اسحاق نہیں۔ اسماعیل تھے۔ اسحاق کی شادی ابراہیم کے بھائی نحور کی پوتی ربیقہ سے ہوئی۔ اس وقت ان کی عمر چالیس برس کی تھی۔ آپ کی دعا سے بیس سال بعد جڑواں لڑکے عیسو اور یعقوب پیدا ہوئے۔ عیسو سے بنی ادوم اوریعقوب سے (جن کا لقب اسرائیل تھا ) بنی اسرائیل کی نسل چلی۔ اسحاق نے 180 سال کی عمر میں انتقال کیا۔ بعض محققین نے آپ کے زمانے کا تعین 23 ویں صدی قبل مسیح کیا ہے۔

واقعات

مزید دیکھیے

حوالہ جات

    This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.