تورات

تورات یا توریت (/ˈtɔːrəˌˈtrə/; عبرانی: תּוֹרָה، "تدریس، تعلیم") یا اسفار خمسہ یہودیت کی مرکزی کتاب ہے۔ موجودہ بائبل میں پرانے عہد نامے کی پہلی پانچ کتابوں کے مجموعے کو تورات کہتے ہیں۔

مشمولات

اس میں درج ذیل کتابیں شامل ہیں۔

اسلامی نقطہ نظر

قرآن میں ہے کہ یہودیوں نے اس میں حسب منشا ترمیم کر لی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گو اس میں تقریباً وہی قصص اور احکام پائے جاتے ہیں جو قرآن میں ہیں لیکن عقائد اور مسائل میں زمین آسمان کا فرق پایا جاتا ہے۔ محمد صلی علیہ وسلم سے تورات کے متعلق دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ کتابوں کو نہ سچ کہو نہ غلط۔ بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ ہم اللہ اور اس کی کتابوں پر ایمان لائے۔[1] البتہ علمائے اسلام کے تورات میں یہود کی تحریف کی نوعیت کے متعلق مختلف نقطہائے نظر ہیں 1 بعض کہتے ہیں کہ یہودی نے اسکے الفاظ بدل ڈالے تھے 2 جبکہ بعض کا خیال یہ ہیکہ الفاظ میں معمولی تبدیلی کے ساتھ ساتھ اصل تحریف وہ تورات کی تفسیر بیان کرنے میں کرتے تھے ،قرآن وسنت کا یہ بیان ہے کہ اب تورات کی شریعت منسوخ ہوچکی ہے اور اس شریعت کے جتنے بھی محاسن تھے وہ اسلام میں شامل ہوگئے ہیں ، چنانچہ اب یہودیت پر ایمان لانے سے کوئی مسلمان نہیں کہلائے گا بلکہ ہر یہودی کو ناجی ہونے کیلئے شریعت محمدیہ پر ایمان لانا ہوگا ،البتہ اسلام نے اپنے ماننے والوں پر اس بات کا ایمان لازم کردیا ہے کہ توریت وانجیل وغیرہ کتب کو بھی خدا کی کتب مانیں ،اگرچہ وہ ابھی خدا کی بھیجی ہوئی خالص شکل میں نہیں ،اس لیے اس کو پڑھ کر نہ اس کی تصدیق کرنی چاہئیے اور نہ تکذیب۔

مزید دیکھیے

حوالہ جات

  1. صحیح البخاری:کتاب الاعتصام بالکتاب والسنہ۔ حدیث نمبر:7362
This article is issued from Wikipedia. The text is licensed under Creative Commons - Attribution - Sharealike. Additional terms may apply for the media files.